ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’امریکہ کی پاکستان کو دہشتگرد ملک قرار دینے کی تیاریاں‘‘

datetime 20  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ٹرمپ کے مشیر برائے قومی سلامتی ایچ آر مک ماسٹر اور ان کی ٹیم میں شامل دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے افغانستان میں اضافی فوجی دستوں کی تعیناتی کا منصوبہ بنایا ہے جبکہ امریکہ کے پاکستان کے خلاف سخت موقف اپنانے کے فیصلے پر اختلافات برقرارہیں،میڈیارپورٹس کے مطابق امریکہ کے کئی حلقے خیال کر رہے ہیں کہ ٹرمپ کے اس قریبی رفیق کی وائٹ ہاؤس سے علیحدگی کے باعث ایسے

امکانات کم ہی ہیں کہ ٹرمپ افغانستان سے اپنی افواج واپس بلا لینے پر بھی غور کریں گے۔کیمپ ڈیوڈ میں ہونے والی ملاقات میں صدر ٹرمپ اور نیشنل سکیورٹی ٹیم نے اس حوالے سے بھی گفتگو کی کہ پاکستان کے خلاف سخت موقف اختیار کیا جائے۔ تاہم سفارتی ذرائع کے مطابق اس تناظر میں اختلافات برقرار رہے۔امریکہ کا اصرار ہے کہ پاکستان افغان سرحد سے متصل قبائلی علاقہ جات میں طالبان کی پناہ گاہوں کو ختم کرنے میں تیزی دکھائے۔ ایسے الزامات بھی عائد کیے جاتے ہیں کہ ان طالبان کو پاکستانی فوج کے کچھ عناصر کی طرف سے مدد بھی فراہم کی جاتی ہے۔ تاہم پاکستان ایسے الزامات کو مسترد کرتا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ کو ایک ایسا منصوبہ بھی پیش کیا گیا ہے جس میں زور دیا گیا کہ اگر پاکستان سینئر افغان طالبان، بالخصوص حقانی گروپ کے خلاف کارروائی نہیں کرتا تو اسے دہشت گردی کی معاونت کرنے والی ریاستوں کی فہرست میں ڈال دیے جانے پر غور کرنا چاہیے۔پاکستان کو دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے ممالک کی فہرست میں ڈال دینے کا مطلب یہ ہو گا کہ اسلام آباد حکومت پر سخت امریکی پابندیاں عائد کر دی جائیں گی جبکہ اسلحے کی فروخت بھی روک دی جائے گی۔ اس صورت میں پاکستان امریکی اقتصادی مدد سے بھی محروم ہو جائے گا۔امریکی حکومت افغانستان میں طالبان کو شکست دینے کی خاطر ایک طرف تو عسکری آپشنز پر غور کر رہی ہے لیکن

اتھ ہی وہ پرامن مکالمت پر بھی زور دے رہی ہے۔ طالبان قیادت کے ساتھ بات چیت دراصل اسی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ مبصرین کے مطابق افغانستان میں قیام امن کی خاطر مذاکراتی عمل میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم ثابت ہو سکتا ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…