جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

ایک لاکھ 20ہزار60غیر قانونی عازمین نے مکہ مکرمہ دراندازی کی کوشش کی،محکمہ امن عامہ

datetime 20  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(آئی این پی ) حج موسم کے آغاز سے لے کر اب تک ایک لاکھ 20ہزار60غیر قانونی عازمین نے مکہ مکرمہ دراندازی کی کوشش کی 25شوال سے 24ذو القعدہ تک مکہ مکرمہ کی مختلف چوکیوں سے واپس کئے جانے والے غیر قانونی عازمین کے علاوہ 61 ہزار524گاڑیوں کو بھی واپس کردیا گیا ہے۔ سعودی محکمہ امن عامہ کے

ٹویٹر پر جاری ہونے والے اعداد وشمار میں بتایا گیاہے کہ حج اجازت ناموںکے بغیر شہر مقدس میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والوں کو واپس کرنے کے علاوہ حج موسم کے بعد ان کیخلاف ضابطے کے مطابق کارروائی ہوگی۔دوسری طرف محکمہ امن عامہ نے مکہ مکرمہ لے جانے والے تمام راستوں پر چوکیاں قائم کر رکھی ہیں جن میں جدید آلات اور مشینیں فراہم کر دی گئی ہیں۔ حج اجازت نامہ کے بغیر مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والوں کے فنگر پرنٹس لے کر انہیں واپس کردیا جاتا ہے ۔ بعد ازاں ان کا نام محکمہ پاسپورٹ کی بلیک لسٹ میں شامل کیا جاتا ہے۔ اقامہ تجدید کرنے پر یا خروج وعودہ لینے کے وقت محکمہ سے رجوع کرنے پر ان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے اعلان کر رکھا ہے کہ اجازت نامہ کے بغیر حج کرنے کی کوشش کرنے والے غیرملکیوں کو مملکت سے بیدخل کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…