منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

’’بھارت اور چین کے درمیان ایٹمی جنگ‘‘ دنیا کی کتنے فیصد آبادی تہس نہس ہو سکتی ہے؟

datetime 20  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)دفاعی ماہرین نے کہاہے کہ انڈیا اور چین کی مجموعی آبادی ڈھائی ارب سے زیادہ ہے اور اگر اس میں پاکستان کی 20 کروڑ آبادی کو شامل کر لیا جائے تو ان تین ملکوں کی آبادی دنیا کی آبادی کا 40 فیصد ہے۔انڈیا، چین اور پاکستان تینوں ممالک ہی جوہری ہتھیاروں سے لیس ہیں۔ اگر یہ تین ممالک کسی بھی طرح جنگ میں ملوث ہو گئے تو دنیا کی 40 فیصد آبادی خطرے سے دوچار ہو سکتی ہے۔بھارتی ٹی وی

کے مطابق ماہرین کا کہنا تھا کہ انڈیا اور چین کے درمیان جنگ میں پاکستان غیر جانبدار نہیں رہ سکتا ہے اور اس لحاظ سے پاکستان کا کردار کافی اہمیت کا حامل ہے۔انڈیا اور چین نے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے ’خود پہل نہ کرنے‘ کے معاہدے پر دستخط کیے ہوئے ہیں۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ اگر لڑائی میں کسی بھی ملک نے جوہری ہتھیار استعمال کرنے میں پہل کی تو دوسرا بھی ایسا کر سکتا ہے۔گذشتہ برس نومبر میں انڈیا کے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا تھا کہ انڈیا کو ’خود پہل نہ کرنے کی پالیسی پر نظرِ ثانی کرنی پڑے گی۔‘انھوں نے کہا کہ انڈیا ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے اور وہ اٹیمی ہتھیاروں کو غیر ذمہ داری کے ساتھ استعمال نہیں کرے گا۔منوہر پاریکر نے واضح کیا کہ یہ ان کی ذاتی رائے ہے اور انڈیا کی اٹیمی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔یاد رہے کہ انڈیا کے وزیر دفاع کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا تھا جب انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی عروج پر تھی۔رواں سال بھوٹان کے متنازع علاقے میں چینی فوجیوں کی آمد کے بعد سے انڈیا اور چین کے تعلقات کشیدہ ہیں۔چین کے ذرائع ابلاغ کے ذریعے انڈیا کو جنگ کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔دسمبر 2016 میں بھارت نے کامیابی سے آگئی V میزائل کا تجربہ کیا۔ یہ ایک بین براعظمی بیلسٹک میزائل ہے جس کی رینج ساڑھے پانچ ہزار سے 5،800 کلومیٹر تک ہے۔ اس کا لمبائی ساڑھے 17

میٹر اور مجموعی وزن 50 ہزار کلو ہے۔یہ میزائل ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور چین کے کئی شہروں کو آسانی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ چین کے پاس پہلے ہی اس طرح کے کئی میزائل ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان تلخی بڑھ رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پاس جوہری ہتھیاروں کی مجموعی تعداد 120 سے 130 ہے جبکہ انڈیا کے جوہری ہتھیاروں کی تعداد 110 سے 120 کے درمیان ہے۔ چین کے پاس

270 جوہری ہتھیار ہیں۔ماہرین کے مطابق اگر چین اور انڈیا کے درمیان جنگ ہوتی ہے تو یہ بہت جدید جنگ ہو گی اور اس یہ جنگ صرف زمین پر نہیں ہو گی بلکہ آسمان پر سمندروں میں بھی اس کی گرمی محسوس کی جا سکے گی۔فضا میں میزائل اور لڑاکا طیاروں کی گونج ہو گی۔ بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ جغرافیائی طور پر بہتر جگہ پر ہونے سے سمندر پر انڈیا کا غلبہ ہو گا اور وہ اس طرح چین کی معشیت کو متاثر کر سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…