جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’آخر بلی تھیلے سے باہر آہی گئی‘‘ ایران نے عراق ،شام ، بحیرہ روم کو اپنا حصہ قرار دیدیا

datetime 20  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مقرب خاص اور خبرگان کونسل کے رکن آیت اللہ احمد علم الھدیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی سرحدیں ایک طرف بلاد شام اور دوسری طرف عراق اور بحر روم کے ساحل تک پھیلی ہوئی ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق ایران کے شمال مشرقی شہر مشہد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ علم الھدیٰ نے ایرانی فوج کو ’حرم اہل بیت‘ کی محافظ فورس قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی فوج اپنی حدود سے باہر نہیں لڑتی۔ عراق اور شام ایران کا حصہ ہیں۔ اس لیے اگر وہاں پر ایرانی فوج موجود ہے تو اس میں کسی کو حیران ہونے کی اس لیے ضرورت نہیں کیونکہ یہ اہل تشیع کے آٹھویں امام ’امام الرضا‘ کی سر زمین ہے۔ انہوں نے ایران سے شام اور عراق کی طرف ہجرت دین کی اشاعت اور تبلیغ کے لیے کی تھی۔ آخر کار وہ وہیں دفن ہوئے۔آیت اللہ علی علم الھدیٰ نے کہا کہ بحیرہ روم، عراق اور شام، ایران سے باہر کے علاقے نہیں۔ ان ملکوں میں ایران کی حمایت سے لڑنے والے گروپ تہران کی نمائندگی کرتے ہیں۔خیال رہے کہ ایرانی مذہبی رہ نما کی جانب سے شام اور عراق کو ایران کا حصہ قرار دینے کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ان دونوں ملکوں میں بڑی تعداد میں ایران کی تشکیل کردہ عسکری تنظیموں کے عناصر سرگرم ہیں۔ ان میں بڑی تعداد افغان جنگجوؤں پر مشتمل ہے۔ ایران، عراق اور اردن کے سرحدی علاقے التنف پر قبضہ کرنے کے بعد تہران، بغداد، دمشق اور بیروت کو ایک تزویراتی زمینی راستہ بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…