ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

100سال بعدامریکہ میں کیا ہونیوالا ہے؟دنیا بھر کی نظریں جم گئیں،شدید خوف و ہراس

datetime 19  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)100سال بعدامریکہ میں کیا ہونیوالا ہے؟دنیا بھر کی نظریں جم گئیں،شدید خوف و ہراس، بعض ماہرین اسے قیامت کی نشانی قرار دے رہے ہیں اور عجیب و غریب پیش گوئیاں کی جارہی ہیں،جبکہ دوسری جانب پیر کو امریکہ کی سوسالہ تاریخ میں پہلی بار مکمل سورج گرہن ہونے والا ہے جو ملک بھر میں دیکھا جاسکے گا۔ اس سورج گرہن کو دیکھنے کے لئے ملک بھر میں تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ناسا نے گرہن دیکھنے میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں میں مفت خصوصی عینکیں تقسیم کئے ہیں، جبکہ مارکیٹ میں ان عینکوں کی قیمت آسمانوں پر پہنچ گئی ہے۔سورج گرہن دیکھنے کیلئے واشنگٹن کے ائر اسپیس میوزیم سمیت سیکڑوں مقامات پر خصوصی انتظامات کئے گئے اور ریاست کنکٹی کٹ کے چھوٹے سے شہر ہاپککن ویلز میں اس سلسلیمیں منفرد نوعیت کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ماہرین کے مطابق ہاپکن ویلز امریکہ میں وہ مقام ہوگا جو اس سورج گرہن کا مرکز ہو گا۔ اس شہر میں پیر کی دو پہر ایک بج کر بیس منٹ پر جب چاند سورج کے سامنے آ جائے گا تو زمین پر دن کے وقت میں اندھیرا چھا جائے گا اور یہ تاریکی لگ بھگ دو منٹ چالیس سیکنڈ تک جاری رہے گی۔ہاپکن ویلز کی کل آبادی 30 ہزار کے قریب ہے لیکن اس شہر کے باسیوں کو امید ہے سورج گرہن دیکھنے کے لئے ملک اور بیرون ملک سے اندازاً ایک لاکھ لوگ اس شہر میں ائیں گے، لہذا شہر کی انتظامیہ نے سیاحوں کی کیثر تعداد کے پیش نظر تیاریاں شروع کر دی ہیں جن پر اب تک کوئی پانچ لاکھ ڈالر خرچ کیے جا چکے ہیں۔ہاپکن ویلز کے میئر کارٹر ہنڈکس کا کہنا تھا کہ ان کا قصبہ اس خاص توجہ کے لئے تیار ہے۔ یہاں آنے والے والے ہماری میزبانی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور ہم انہں ہر ممکن سہولت اور آرائش فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔میئر کا کہنا تھا کہ سورج گرہین کے علاوہ لوگ ہمارے قصبے میں اس وقت بھی آنا چاہیں گے جب یہاں سورج اپنے پور ے آب و تاب سے چمک رہا ہو گا

۔سورج گرہن کے موقع پر ماہرین فلکیات نے خصوصی مطالعے کا اہتمام کیا ہے۔ جبکہ اس موقع پر لوگوں کو بینائی ضائع ہونے سے بچانے کے لئے ناسا نے خصوصی عینکیں بڑے پیمانے پر تقسیم کی ہیں۔ماہرین نے لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سورج کو ننگی آنکھ سے دیکھنے سے گریز کریں،دریں اثناء اس سورج گرہن کے حوالے سے ایک عیسائی پادری نے حیرت انگیز دعویٰ کرتے ہوئے سب کے ہوش اڑا دیے۔

ڈیلی سٹار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاسٹر بیگلے نے انکشاف کیا ہیکہ 21 اگست کو لگنے والا یہ سورج گرہن ایسا واقعہ ہو گا جو دنیا کیخاتمے کا موجب بنے گا۔ان کے مطابق اس روز بلیک مون ہو گا مگر بلیک مون کی یہ قسم انتہائی نایاب ہو گی جو ا?خری اور فیصلہ کن عالمی جنگ کا باعث بنے گی اور پھر دنیا کا خاتمہ ہو جائے گا۔ پاسٹر بیگلے نے بک ا?ف جوئیل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلامجب دوبارہ دنیا پر بھیجے جائیں گے اس سے ایک دن قبل سورج تاریک کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بک ا?ف جوئیل کی اس پیش گوئی کے مطابق ا?ج سے چار دن بعد حضرت عیسیٰ? دنیا میں اتارے جائیں گے اور پھر ا?خری واقعات رونما ہونا شروع ہو جائیں گے اس کے بعد قیامت ا? جائے گی۔?واضح رہے کہ سورج گرہن 21 اگست کی صبح 9 بجے کے فوری بعد امریکا کے شمال مغربی ساحل سے شروع ہوگا۔ 10 بج کر 16 منٹ پر یہ اورگن کے مغربی ساحل پر پہنچے گا اس کے بعد دوپہر میں امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں ہوگا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…