بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

99 سال بعد سوموار کے روز سورج کیساتھ کیاہوگا؟ ماہرین نے تفصیلات جاری کر دیں

datetime 18  اگست‬‮  2017 |

میامی(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی امریکا میں 99 سال بعد مکمل سورج گرہن 21 اگست کو رونما ہوگا جس کا مشاہدہ کرنے کے لیے لوگوں میں نہایت جوش و خروش پایاجاتا ہے۔یہ مکمل سورج گرہن جسے عظیم امریکی گرہن بھی کہا جاتا ہے امریکا میں سیاحت میں اضافے کا باعث بھی بن رہا ہے۔ ان مقامات کے ٹکٹس اور کرایوں

میں اضافہ کردیا گیا ہے جہاں سے سورج گرہن کا نظارہ کیا جاسکتا ہے۔سائنسدانوں کے مطابق سورج گرہن اس وقت لگتا ہے جب چاند دوران گردش زمین اور سورج کے درمیان آجاتا ہے جس کی وجہ سے سورج کا مکمل یا کچھ حصہ دکھائی دینا بند ہو جاتا ہے۔ اس صورت میں چاند کا سایہ زمین پر پڑتا ہے۔اس تاریخ کو مزید یادگار بنانے کے لیے ملک بھر میں تقریبات، جشن اور یہاں تک کہ شادیوں کی منصوبہ بندی بھی کرلی گئی ہے جو عین اس وقت انجام پائیں گی جب گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔اس دن ایک بحری جہاز پر 1983 کے مشہور گانے ٹوٹل ایکلپس آف دا ہارٹ پر لائیو پرفارمنس کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جو گلوکارہ بونی ٹیلر گائیں گی۔فلوریڈا انٹرنیشل یونیورسٹی کے ماہر فلکیات جیمز ویب کا کہنا ہے کہ گرہن لوگوں کی بڑی تعداد کے لیے قابل مشاہدہ ہوگا۔یہ سورج گرہن 21 اگست کی صبح 9 بجے کے فوری بعد امریکا کے شمال مغربی ساحل سے شروع ہوگا۔ 10 بج کر 16 منٹ پر یہ اورگن کے مغربی ساحل پر پہنچے گا اس کے بعد دوپہر میں امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں ہوگا۔اس دوران گرہن کا اندھیرا مکمل طور پر ان علاقوں میں چھایا رہے گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا میں آخری مکمل سورج گرہن 8 جون 1918 کو ہوا تھا اور اس کا راستہ لگ بھگ موجودہ گرہن جیسا تھا۔اگلا مکمل سورج گرہن 8 اپریل 2024 میں رونما ہوگا۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…