پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

دنیا بھر کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست جاری،پہلے نمبرپر کون سا شہر ہے؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 16  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)سال 2017ء کے محفوظ ترین سمجھے جانے والی عالمی شہرت یافتہ شہروں میں متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی کو بھی محفوظ ترین شہر ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق نومبیونے دنیا بھر کے محفوظ ترین شہروں کی ایک فہرست جاری کردی گئی ،اس فہرست میں عالمی سطح پر محفوظ شہروں میں ابو ظہبی کا نمبر 9 واں ہے جب کہ عرب دنیا میں اسے پہلا درجہ حاصل ہے۔

زندگی گذارنے کے لیے محفوظ ومامون شہروں کے تعین کے لیے ’ویب سائیٹ‘ کی جانب سے پوری دنیا سے مستند معلومات، لوگوں کے بیانات، ان کے طرز زندگی، معیشت اور دیگر کئی سوالات کے جوابات حاصل کیے گئے۔ ان بیانات اور مستند جوابات کی روشنی میں ان شہروں کی درجہ بندی کی گئی۔’نومبیو‘ کی رپورٹ کے نتائج میں بیانات، اعدادو شمار کو فی صد میں ظاہر کیا گیا۔ اس اعتبار سے ابو ظہبی کو 13.54 پوائنٹ ملے۔ یوں عرب دنیا میں یہ کم سے کم جرائم والا شہر اور دنیا بھر میں نواں محفوظ شہر قرار پایا۔ خیال رہے کہ یہ اعدادو شمار گذشتہ چھ ماہ کے ہیں۔سب سے محفوظ ترین شہر کا اعزاز سوئٹرزلینڈ کے باصل کو ملا ہے جس نے امن وامان کے حوالے سے 86.46 پوائنٹس حاصل کیے۔خیال رہے کہ ’نومبیو‘ ویب سائیٹ سنہ 2009ء میں لانچ کی گئی تھی۔ یہ آن لائن ویب پورٹل صارفین اور دوسرے اداروں کی معاونت سے دنیا کے مختلف شہروں کے بارے میں سروے کرتا ہے۔ حالیہ رپورٹ کی تیاری کے لیے 334 عالمی شہروں کا ڈیٹا اکھٹا کیا گیا ۔ ان میں کم سے کم جرائم والے شہروں کی ایک فہرست تیار کی گئی۔ 20 پوائنٹ لینے والے ممالک اس درجہ بندی میں چوتھے، 20 سے40 والے تیسرے،40 سے 60 پوائنٹ والے درمیانے اور 60 سے 70 پوائنٹس حاصل کرنے والے پہلے درجے کے پرامن شہر قرار دیے گئے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…