ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اگر یہ کام ہواتو پھر ۔۔ایران نے امریکہ کو اب تک کاسب سے خطرناک انتباہ جاری کردیا

datetime 16  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے نجی پابندیاں لگائیں تو عالمی طاقتوں سے کیا گیا ایٹمی معاہدہ چند گھنٹوں میں ختم کردینگے، ایرانی صدر حسن روحانی کا امریکہ کو انتباہ۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے طرز عمل سے ثابت کردیا کہ امریکا اچھا پارٹنر نہیں۔روحانی نے دھمکی دی کہ اگر امریکا نے

اپنی روش برقرار رکھی تو ایران بھی ایٹمی معاہدہ ختم کرنے کو تیار ہے، امریکا دوبارہ سے وہی پالیسی اپنانا چاہتا ہے تو یقینا ایران بھی مختصر سے عرصے میں مہینوں اور ہفتوں میں نہیں بلکہ چند گھنٹوں میں معاہدہ ختم کرنے پر تیار ہے اور ہم پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوکر اپنی پچھلے حالت کی طرف لوٹ جائیں گے۔اپنے امریکی ہم منصب پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ مپ نہ صرف ایران بلکہ امریکی اتحادیوں کے لیے بھی ناقابل بھروسہ ساتھی ثابت ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ دنیا میں نئے ممالک کو ایٹمی ٹیکنالوجی حاصل کرنے پر امریکہ کی جانب سے ہمیشہ رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے امریکہ اور شمالی کوریا کا تنازعہ بھی ان دنوں اپنے عروج پر ہے اور شمالی کوریا نے امریکہ پر ایٹمی حملے کی دھمکی بھی دے رکھی ہے اور اب ایران کی جانب سے نئی پابندیوں کی صورت میں ایٹمی معاہدے سے منحرف ہونے کی دھمکی نےامریکہ کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہےجبکہ شمالی کوریا کی دھمکیوں اور میزائل تجربات کے بعد امریکی فوجی سربراہ اس وقت جنوبی کوریا اور جاپان کے دورے کے موقع پر خطے میں موجود ہیں اور خطے میں موجود اتحادیوں سے نئی پیدا ہونیوالی صورتحال پر مشاورت کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…