بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

سیرالیون میں سیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ سے312 افراد ہلاک،اسپتال میں لاشیں رکھنے کی جگہ ختم، مردے پانی اورکیچڑمیں بہہ گئے،سیکڑوں بے گھر

datetime 15  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فری ٹائون(این این آئی)براعظم افریقہ کے ملک سیرالیون کو شدید سیلاب کا سامنا ہے، اس مغربی افریقی ملک کے دارالحکومت میں مٹی کے تودوں اور سیلابی پانی کے ریلوں کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین سوسے بڑھ گئی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکام نے بتایاکہ سیرالیون میں شدید بارشوں کے بعد مٹی کے تودوں کے گرنے سے پیدا ہونے والے کیچڑ کی زد میں آ کرہلاک

ہونے والے افراد کی تعداد 312 تک پہنچ گئی ۔ ان تین سو سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق سیرا لیون کے مقامی ریڈکراس دفتر نے کی ۔حکام کے مطابق دو ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ۔ ریڈ کراس نے 179 سے زائد لاشیں کیچڑ اور سیلابی پانی سے تلاش کرنے کا بھی بتایا ۔ سیلاب اْس وقت آیا جب لوگ گھروں میں سوئے ہوئے تھے۔ کئی علاقوں میں ایسی صورت حال ہے کہ لوگوں کے پاس رات بسر کرنے کی جگہ بھی نہیں بچی ہے۔موسلا دھار بارش سے شہر میں پھیلنے والا گندہ سیلابی پانی سیرالیون کے دارالحکومت فری ٹاؤن کے مرکزی علاج گاہ کناٹ ہسپتال کے مردہ خانے میں بھی بھر گیا ۔ اس باعث کئی لاشیں پانی اور کیچڑ کے ساتھ بہہ گئیں۔ ہسپتال کے اہلکار نے حکومت سے مزید ایمبیولینسوں کی اپیل کی ہے۔ مختلف مقامات پر سیلابی پانی میں انسانی لاشیں تیرتی اور ساکت حالت میں دکھائی دے رہی ہیں۔متاثرہ علاقوں میں عام لوگ اپنے لاپتہ ہو جانے والے افراد کی لاشیں ڈھونڈنے میں مصروف ہیں۔ کئی لوگ لاشوں کو مردہ خانے پہنچانے کے لیے چاول کی خالی بوریوں کا استعمال کر رہے ہیں۔ کناٹ ہسپتال کے مطابق شہر سے لوگ مردہ خانے لاشیں جمع کرانے کے لیے مسلسل پہنچ رہے ہیں۔یہ امر اہم ہے کہ بارہ لاکھ سے زائد آبادی والے شہر فری ٹاؤن کو ہر سال شدید بارشوں کے بعد سیلابوں کا سامنا ہوتا ہے اور حکومت اس معاملے پر پوری طرح توجہ مرکوز کرنے سے قاصر رہی ہے۔ اس شہر کو سن 2014 میں ایبولا بخار کی وبا کا بھی سامنا رہ چکا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…