واشنگٹن(آئی این پی ) امریکن گورنمنٹ اکانٹبلٹی آفس (جی اے او) کی نئی رپورٹ کے مطابق امریکا نے افغان فورسز کو مسلح کرنے کے لیے گذشتہ 16 سال کے دوران 76 ارب ڈالر خرچ کیے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تاہم اس قدر رقم خرچ کرنے کے باوجود امریکا، افغانستان میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہے، جس کا مقصد افغان فورسز کو بغیر مدد کام کرنے کی صلاحیت فراہم کرنا تھا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تاہم امریکا افغانستان کی حمایت جاری رکھ سکتا ہے کیونکہ اس ملک کے استحکام اور سیکیورٹی کو طالبان کے تحت جاری عسکریت پسندی، جرائم کے نیٹ ورکس اور دہشت گرد تنظیموں، جس میں داعش کا گروپ خراسان بھی شامل ہے، سے مستقل خطرات لاحق ہیں۔خیال رہے کہ 11 ستمبر 2001 میں امریکا میں ہونے والے دہشت گردی حملے کے بعد امریکا کی سربراہی میں عالمی طاقتوں نے افغانستان میں حملوں کا آغاز کیا تھا