صرف ایک ہفتے میں دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے ایک ٹریلین ڈالر کیوں ڈوب گئے، بڑی جنگ سر پر آ گئی، چونکا دینے والے انکشافات

12  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صرف ایک ہفتے میں دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے ایک ٹریلین ڈالر کیوں ڈوب گئے، بڑی جنگ سر پر آ گئی، تفصیلات کے مطابق امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان کشیدگی عروج کو پہنچ چکی ہے، دونوں فریقوں کے بیانات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں طرف سے میزائل حملے کے لیے تیار ہیں۔ امریکہ اور شمالی کوریا کی یہ کشیدگی دنیا کی

سلامتی کے لیے خطرہ بن چکی ہے اور اس کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جنگ کے اس خطرے کے باعث دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹوں میں لوگوں کے کھربوں ڈالر ڈوب چکے ہیں اور سرمایہ کار اپنا سرمایہ نکال کر اسے محفوظ کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان ایٹمی جنگ ہونے کا امکان زیادہ بڑھ چکا ہے جس کے باعث دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران لوگوں کے 1 ٹریلین ڈالر ز ڈوب چکے ہیں، جس کے باعث سرمایہ کار اپنا سرمایہ نکالنے پر مجبور ہیں۔ اس وقت سرمایہ کار جرمنی کے سرکاری بانڈ اور سونا خریدنے میں دلچسپی لے رہے ہیں کیونکہ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ دنیا میں محفوظ ترین سرمایہ کاری ہے۔ اس کے علاوہ کئی سرمایہ کار جاپانی ین اور سوئس فرانک میں بھی سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور اس وجہ سے ان دونوں کرنسیوں کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکہ اور ایشیاء کی سٹاک مارکیٹیں جنگ کے خدشے کے پیش نظر انتہائی مندی کا شکار ہیں۔ عالمی سطح پر سٹاک مارکیٹوں کی یہ صورتحال ایٹمی جنگ کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔ اس جنگ میں پوری دنیا کے ممالک لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…