اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) خانہ کعبہ کی عمارت میں تبدیلی کر دی گئی، عازمین حج اب وہ کام نہیں کر سکیں گے جس کی وجہ سے حکام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتاتھا، تفصیلات کے مطابق خانہ کعبہ کے گرد فرندان توحید کا ہجوم ہر وقت رہتا ہے مگر حج کے دنوں میں خصوصاً طواف کرنے والوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس زائرین کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ خانہ کعبہ کے غلاف کو چھو سکیں، اس عمل سے غلاف کعبہ کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ
ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے گزشتہ روز خانہ کعبہ کے غلاف کا نچلا حصہ تقریباً تین میٹر بلند کردیا گیا۔ سعودی گزٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس تین میٹر حصے کو چاروں اطراف سے سفید کاٹن کے کپڑے سے ڈھانپا گیا ہے۔ سعودی حکام نے تصدیق کی ہے کہ یہ اہتمام غلاف کعبہ کو کسی بھی قسم کے نقصان سے بچانے کے لئے کیا گیا ہے۔ غلاف کعبہ کو حج کے بعد دوبارہ پہلے والی حالت میں بحال کر دیا جائے گا۔ اب عازمین حج غلاف کعبہ کو چھو نہیں سکیں گے۔