ہلمند (این این آئی)افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں طالبان کے حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ،ادھر12گھنٹے تک جاری ہنے والی طالبان جھڑپوں میں 40طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی اہلکاروں نے بتایاکہ ایک خود کش بمبار نے منی ایکسچینج مارکیٹ کے باہر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے بعد جنگجووں اور سکیورٹی اہلکاروں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔میڈیا نے دعوی کیا کہ
12گھنٹے تک جاری ہنے والی طالبان جھڑپوں میں 40طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق خودکش حملے میں 2ٹینک تباہ اور اس میں سوار اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ ہلمند کی صوبائی کونسل کی ایک رکن رضیہ بلوچ کے بقول جمعے کی صبح ضلع گریشک میں ہونے والی اس کارروائی میں تین سکیورٹی گارڈ اور دو دیگر افراد ہلاک ہوئے۔انہوںنے امکان ظاہر کیا کہ طالبان اس حملے میں ممکنہ طور پر ضلعی گورنر کے دفتر کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔