بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملائشین ارب پتی بزنس مین کی بیٹی نے محبت کیلئے کروڑوں ڈالر کی جائیداد ٹھکرادی

datetime 5  اگست‬‮  2017 |

کوالالمپور( آن لائن ) ملائیشین ارب پتی بزنس مین کی بیٹی نے اپنی محبت پانے کے لیے باپ کی کروڑوں ڈالر کی جائیداد ٹھکرادی۔ ملائیشین خاتون نے محبت کی خاطر باپ کی کروڑوں کی جائیداد کو ٹھکراکر فلمی کہانیوں کو حقیقت کا روپ دے دیا۔ملائیشیا کے بزنس مین تان سری خو کی بیٹی انجلینا فرانسس نے محبت کی خاطر والد کی کروڑوں ڈالر کی جائیداد کو ٹھکرادیا اور شادی کرلی،

2008 میں 34سالہ انجلینا فرانسس کی ا?کسفورڈ یونی ورسٹی میں کریبئین کے رہائشی سائنسدان جدیدہ فرانسس سے ملاقات ہوئی جس کے بعد خاتون کو فرانسس سے محبت ہوگئی، انجلینا نے جب اپنے والد تان سری کو اس بارے میں بتایا تو انہوں نے ایک معمولی ا آدمیسے شادی کرنے سے انکار کردیا تاہم اپنی مرضی سے شادی کی صورت میں انجلینا کو باپ کی جائیداد سے ہاتھ دھونا پڑتا۔والد کی جانب سے سختی سے انکار کے بعد انجلینا فرانسس نے اپنی محبت کو پانے کا فیصلہ کیا اور باپ کی کروڑوں کی جائیداد کو چھوڑ کر فرانسس سے شادی کرلی۔ایک انٹرویو میں انجلینا کا کہنا تھا کہ ان کے والد کا فیصلہ غلط تھا تاہم میں بہت خوش قسمت ہوں، اگر آپ کے پاس پیسہ ہو تو زندگی بہت آسان ہو جاتی ہے لیکن پیسے کے بہت سے نقصانات بھی ہیں تاہم والد کی دولت چھوڑنے سے پہلے میں نے یہ سب نہیں سوچا اور یہ میرے لیے بہت آسان کام تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…