جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

دبئی ،برطانوی خاتون اور پاکستانی شہری کوشرمناک الزام میں سزا سنادی گئی

datetime 22  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آئی این پی)متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں برطانوی خاتون اور پاکستانی شہری کو جنسی تعلقات قائم کرنے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا۔گلف نیوز کے مطابق عدالت کے ریکارڈ سے معلو م ہوا ہے کہ برطانوی خاتون کی تین سال قبل پاکستانی شہری سے فیس بک پر دوستی ہوئی تھی اور 2016 میں دونوں ایک ہفتے کیلئے دبئی چلے گئے جہاں انھوں نے ایک ہوٹل میں قیام کیا۔

پاکستانی شہری کا دعویٰ ہے کہ اس نے لڑکی کو دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ریسیو کیا اور شارجہ میں ایک واقع ایک فلیٹ میں لے گیا جہاں ایک پاکستانی مذہبی شخصیت نے انکی شادی کرائی جبکہ خاتون نے پاکستانی شہری کے شادی کے دعوے کو مسترد کردیا۔عدالتی ریکارڈ کے مطابق جب پاکستانی شہری کو معلوم ہوا کہ خاتون لندن میں ایک دوسرے مرد کے ساتھ شادی کی تیاری کررہی ہے تو اس نے خاتون کو دھمکیاں دینا شروع کردیں کہ وہ اسکے خاندان کو بتا دے گا کہ وہ شادی شدہ ہے ۔ عدالت میں خاتون نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنے پاکستانی دوست کو بتایا کہ وہ تین سالہ تعلق ختم کرنا چاہتی ہے مگر اس نے انکار کردیا اسکے بعد اس نے دھمکی دی کہ وہ اسکی تصاویر فیس بک پر شیئر کردے گا۔بعد ازاں خاتون اور اسکے والد نے دبئی جا کر پاکستانی شہری کے خلاف فوجداری شکایت درج کرائی جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد کیس پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا اس کے بعد تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ جوڑے نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران باہمی رضامندی سے جنسی تعلق قائم کیا۔دبئی کی عدالت نے جوڑے کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…