ماسکو(این این آئی)روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے اپنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ایک خاص نسل کے سرخ ہرن کے سینگوں سے کشید کیے گئے خون سے غسل کیا ہے ۔روسی میڈیا کے مطابق گزشتہ برس التائی کے پہاڑی سلسلے کے دورے سے قبل ہرن کے70کلو گرام سینگ تیار کیے گئے تھے جن کے خون میں روسی صدر نے غسل کیا ۔روس میں قدیم زمانے میں مردانہ قوت اور جسمانی توانائی کی بحالی کیلئے اس طرح کے نسخوں کا استعمال عام تھا۔
دوسری جانب روس میں جانوروں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیموں نے بغیر بے ہوش کیے ہرن کے سینگوں سے خون نکالنے کو انتہائی سفاکانہ عمل قرار دیا ہے ۔بعض تجزیہ نگاروں نے پیوٹن کی جانب سے ایسی عجیب و غریب حرکت کو ایک بڑی جنگ کا پیش خیمہ قرار دیا ہے اس سے قبل بھی روسی حکمران بڑی جنگوں سے قبل عجیب و غریب اقدامات اٹھاتے رہے ہیں جن میں قبریں کھودنا اور قبروں میں دفن افراد کی ہڈیوں کو میدان جنگ تک لے جاناشامل تھا۔