دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک) قطر کی جانب سے روز بروز ایسے مواقف سامنے آ رہے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ بدحواسی اور متضاد بیانات کے چکّر میں پھنس چکا ہے۔ اس سلسلے میں تازہ ترین دوحہ کا یہ اعتراف ہے کہ وہ یمن میں آئینی حکومت کی واپسی کے لیے تشکیل دیے گئے عرب اتحاد میں شمولیت پر دھچکے اور افسوس کا شکار تھا۔یہ اس بات کی جانب واضح اشارہ ہے کہ قطر شروع
سے ہی یمن میں عرب اتحاد کے خلاف تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دوحہ کا یہ موقف قطر کے وزیر مملکت برائے دفاعی امور خالد بن محمد العطیہ کے انٹرویو میں سامنے آیا ، قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق العطیہ نے اپنی گفتگو میں اس امر کا حوالہ دیا کہ قطر کی فوج نے یمن کے اندر کارروائیوں میں حصّہ نہیں لیا بلکہ محض سعودی عرب اور یمن کی سرحد پر موجود رہنے پر اکتفا کیا