ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاک چین اقتصادی راہداری، ڈنمارک نے پاکستان کو بڑی پیشکش کردی

datetime 19  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آئی این پی) پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر اولے تھونکے نے کہا ہے کہ ڈنمارک سی پیک کا شراکت دار بنے کا خواہش مند ہے۔سی پیک پاکستان سمیت خطے میں خوشحالی کا باعث بنے گا۔پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال ماضی ٰ کی نسبت قدر ے بہتر ہو چکی ہے۔ڈنمارک پاکستان میں تعلیم ،صحافت ،خواتین کی ترقی،کلین انرجی اور سمیت کئی پروجیکٹس پر کام کررہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب کے پروگرام’’میٹ دی پریس‘‘ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ساتھ لاہور پریس کلب کے خزانچی شراز حسنات،ممبر گورننگ باڈی نعمان وہاب،سینئر صحافی راجہ ریاض،جواد رضوی سمیت دیگر موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا ڈنمارک میں اس وقت ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی کام کررہے ہیں۔ڈنمارک پاکستان کے ساتھ تجارتی رابطہ بڑھانے پر کام کررہا ہے۔پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہونے سے یہاں کاروباری حضرات بلا خوف سرمایہ کاری کررہے ہیں۔اس حوالے سے ڈنمارک کی حکومت نے پاکستان میں مختلف پروجیکٹس شروع کیے ہیں جن میں تعلیم سر فرہست ہے۔اس کے ساتھ لاہور اور فیصل آباد میں ویسٹ واٹر پروجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے اس سے ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔انہوں نے مزید کہا پاکستان ایک پر امن ملک ہے یہاں کا کلچر اپنی مثال آپ ہے ہم کلچر کے شعبوں میں بھی آپس میں تعاون بڑھا رہے ہیں۔لاہور کی زندگی مثالی ہے مجھے یہاں آکر یہ محسوس نہیں ہو رہا کہ میں ڈنمارک میں ہوں یا لاہور میں۔ڈنمارک کے کھانوں کو یہاں معتارف کرایا جا رہا ہے پروگرام کے آخر میں خزانچی شراز حسنات نے ان اعزای شیلڈ دی اور پوھلوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…