بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

افغان نائب صدر کا طیارہ اپنے ہی ملک میں لینڈ کرنے سے روک دیا گیا

datetime 19  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغانستان کی حکومت کے نائب صدر رشید دوستم کے طیارے کو مزرا شریف میں اترنے کی اجازت نہیں دی گئی جس کے بعد ان کا طیارہ ترکمانستان میں اتاردیاگیا،میڈیارپورٹس کے مطابق نائب صدر رشید دوستم دو ماہ قبل ترک انجینئروں کے پرائیوٹ طیارے میں سوار ہو کر ملک سے چلے گئے تھے اور دو ماہ سے ترکی میں مقیم تھے گذشتہ رات رشید دوستم ایک پرائیوٹ طیارے میں واپس آئے لیکن ان کے طیارے کو مزار شریف ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

افغانستان میں نیٹو کے ترجمان بل سیلون نے تصدیق کی کہ ان سے رابطہ کر کے ان سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ طیارے کے اترنے میں مدد دیں۔افغانستان میں نیٹو کے ترجمان نے کہا کہ وہ ملک کے سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے اور یہ ملک کا اندرونی سیاسی معاملہ ہے اور وہ اس میں مداخلت نہیں کریں گے۔نیٹو اہلکار نے کہا کہ افغانستان میں نیٹو مشن کے فرائض میں افغان سکیورٹی فورسز کی تریبت، مدد اور مشاورت ہے اور وہ اسی پر توجہ دے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…