بیجنگ(این این آئی)چین نے فلسطین کو مسئلہ کا سیاسی حل نکالنے کے لئے خدمات کی پیشکش کی ہے اور کہا ہے کہ اس دیرینہ مسئلے کا ، ایسا سیاسی حل نکالا جائے جو دونوں اطراف کے لئے قابل قبول ہو ۔چین کی سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے فلسطینی ہم منصب سے ملاقات میں فلسطین اور اسرائیل کے مابین جاری دیرینہ مسئلے کے
حل کیلئے چین کی خدمات کی پیشکش کی ہے ۔چینی صدر نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا ایسا سیاسی حل تلاش کیا جانا چاہیے جو دونوں اطراف کی عوام اور حکومتوں کو قابل قبول ہو۔ چین، فلسطینیوں کی آزادی وخودمختاری کا حامی ہے اورچین فلسطین کی اس سلسلہ میں مدد جاری رکھے گا ۔صدر شی جن نے کہا کہ مشرقی یروشلم کو دارالخلافہ اور1967کی سرحدی بندی کو تسلیم کرتے ہوئے فلسطین کو آزاد وخودمختار علاقہ تسلیم کیا جائے ۔