جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سعودی عرب میں خاتون کی اسکرٹ کی ویڈیو پر تنازع کھڑا ہوگیا،تحقیقات شروع،سوشل میڈیا پر طوفان برپا

datetime 18  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آئی این پی) سعودی عرب میں خاتون کی اسکرٹ کی ویڈیو پر تنازع کھڑ ا ہوگیا اور واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے ۔برطانوی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ایک ماڈل کی اسکرٹ پہن کر گھومنے کی ویڈیو تنازع کا باعث بن گئی اور اس کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہے۔یہ ویڈیو گزشتہ ہفتے کے آخر میں سوشل میڈیا ایپ اسنیپ چیٹ پر سامنے آئی تھی جس میں اس ماڈل کو منی اسکرٹ اور ٹاپ پہنے سعودی دارالحکومت ریاض کے شمال میں واقعی ایک گاں اشیقر کے تاریخی قلعے میں گھوم رہی تھی۔

صحرائی خطے نجد میں واقع یہ گاں سعودی عرب کے قدامت پسند قبائل اور خاندانوں کا مسکن ہے۔بعد ازاں یہ ویڈیو ٹوئٹر پر گردش کرنے لگی اور اس حوالے سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ اس طرح لوگوں کو قوانین کی خلاف ورزی کرنا انتشار کا باعث بنے گا۔ایک ٹوئٹر صارف ابراہیم المنائف نے کہا ‘ جیسے ہم اپنے لوگوں کو کہتے ہیں کہ بیرون ملک دیگر ممالک کے قوانین کا احترام کریں، اسی طرح لوگوں کو ہمارے ملک کے قوانین کا احترام کرنا چاہئے۔بعد ازاں یہ بات سامنے آئی کہ ان ویڈیوز کی سیریز خلود نامی ماڈل کے اسنیپ چیٹ اکانٹ میں پوسٹ کی گئی تھیں، جسے بعد میں یوٹیوب پر بھی اپ لوڈ کیا گیا۔ریاض کی مقامی حکومت نے ایک ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے انتظامیہ کو اس خاتون کی تلاش کے لیے ‘ضروری اقدامات’ کا کہا۔سعودی عرب کے اخلاقی ضوابط کی عملداری کو یقینی بنانے والے کمیشن نے بھی تصدیق کی کہ اس واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔کچھ سعودی حلقوں کی جانب سے ماڈل کے دفاع میں یہ دلیل دی گئی کہ امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ اور امریکی صدر کی بیٹی ایونکا ٹرمپ نے بھی مئی میں دورہ سعودی عرب کے دوران اپنے بالوں کو ڈھانپا نہیں تھا۔واضح رہے کہ ویڈیو میں خاتون کا جو لباس دکھایا گیا ہے کہ وہ سعودی قوانین کی خلاف ورزی ہے، وہاں عوامی مقامات پر خواتین کو عبایا پہن کر گھومنے کی اجازت ہے، جبکہ سر کو حجاب سے ڈھانپنا بھی ضروری ہے۔اس خاتون کی قسمت کا فیصلہ ابھی واضح نہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…