واشنگٹن (این این آئی)افغانستان میں داعش تنظیم کا نیا سربراہ گزشتہ ہفتے کْنڑ صوبے میں امریکی بم فوج کی بم باری کے دوران مارا گیا۔غیرملکی خبررسں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان امریکی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ایک بیان میں کیا گیا۔ واضح رہے کہ تنظیم کا سابق سربراہ بھی تقریبا تین ماہ قبل اسی طرح کی کارروائی میں ہلاک ہو گیا تھا۔
پینٹاگون کی ترجمان ڈیانا وہائٹ نے ایک بیان میں بتایا کہ امریکی فوج نے 11 جولائی کو داعشِ خراسان تنظیم (افغانستان میں داعش کی ممقامی شاخ) کے مرکز عام کو حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تنظیم کا سربراہ “ابو سید” بعض دیگر ارکان سمیت مارا گیا۔ حفیظ سید خان اور عبدالحسیب کے بعد ابو سید افغانستان میں داعش تنظیم کا تیسرا سرغنہ ہے جس کو امریکی یا افغان افواج نے ہلاک کیا۔