نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں تین لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کرنے والی ہیضے کی وبا اس سال سعودی عرب میں حج کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کہاکہ حج کے موقع پر ہر سال 20سے 40لاکھ مسلمان سعودی عرب پہنچتے ہیں اور اس بار ڈینگی بخار، زیکا وائرس اور ہیضے کی وبا پھیلنے کا خطرہ ہے۔تاہم ادارے کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ریاض حکام ایسی کسی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے بظاہر تیار دکھائی دیتے ہیں۔ ع
المیادارہ صحت سے منسلک ایک ماہر ڈومینیک لیگروس کے مطابق سعودی عرب میں اس بیماری کے پھیلائو سے بچنے کے لیے گرچہ نظام اور طریقہ ہائے کار موجود ہیں تاہم حج کے موقع پر بہت سے متاثرہ ممالک کے شہری ایک جگہ جمع ہوں گے۔عالمی ادارے کی رپورٹ کے بعد سعودی وزارتِ صحت کے اعلی ٰ حکام کا کہناہے کہ انہوں نے اس وباء سے نمٹنے کے لیے بندوبست کر لیاہے ۔تاہم یہ ایک پریشانی کی بات ہے جس کے لیئے مزید اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ حجاج کرام کو ہرممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔