جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

ٹرمپ کا سرعام فرانسیسی صدر کی اہلیہ سے فلرٹ ،دنیاششدر

datetime 15  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (این این آئی)’’آپ کا سراپا بہت حسین ہے۔‘‘ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ ملانیا ٹرمپ کے ہمراہ فرانس کے سرکاری دورے کے موقع پر ان الفاظ کے ذریعے فرانسیسی خاتون اول بریجیٹ ماکرون کی سرعام تعریف کی۔ ان کے یہ الفاظ فرانسیسی حکومت کے فیس بک پر سرکاری سوشل میڈیا اکاونٹ پر پوسٹ کردہ ویڈیو میں سنے جا سکتے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اکہتر سالہ ٹرمپ خواتین سے متعلق اپنے متنازع تبصروں کی وجہ سے مشہور ہیں، انہوں نے اپنی 47 سالہ تیسری بیگم ملانیا ٹرمپ کے ہمراہ فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکرون اور ان کی 64 سالہ اہلیہ بریجیٹ ماکروں کی معیت میں مشہور لیزن فیلڈ اسکوائر میں ملاقات کی۔ اس جگہ پر پہلی عالمی جنگ میں فرانسیسی فوج کے سربراہ مارشل فرینڈون فورش اور نپولین بونا پارٹ مدفون ہیں۔دورہ فرانس کے موقع پر ٹرمپ نے فرانسیسی خاتون اول کی جانب نظر التفات کی اور گویا ہوئے کہ ’’آپ کا سراپا بہت حسین ہے۔‘‘ اس موقع پر ان کی اپنی بیوی ملانیا ٹرمپ بھی پاس ہی کھڑی تھیں۔امریکی صدر کی ایک بار یہ جملہ کہہ کر تسلی نہیں ہوئی تو انہوں نے فرانسیسی صدر کو دیکھتے ہوئے بھی ان کی بیوی کے بارے میں یہی تبصرہ معنی خیز لہجے میں دہرایا اور پھر بریجیٹ کو دیکھتے ہوئے بولے، ’’سوہنی‘‘، تاہم اس موقع پر خاتون اول کا تبصرہ واضح طور پر سنائی نہیں دیا۔اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانسیسی خاتون اول سے غیر معمولی انداز سے ہاتھ ملایا اور ان کی انگلیوں میں انگلیاں ڈالے کھڑے رہے۔ان تصاویر کے سوشل میڈیا پر مشتہر ہوتے ہی شدید عوامی ردعمل کا سلسلہ شروع ہو گیا، جس میں عوام کی بڑی اکثریت ڈونلڈ ٹرمپ کے تبصرے کو جنسی تلذ کا نام دے کر اس کی مذمت کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…