تل ابیب(این این آئی)اسرائیل سعودی عرب سے براہ راست حج پروازوں کی اجازت کا خواہاں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس کا انکشاف اسرائیل کے وزیر مواصلات ایوب کارانے اپنے ایک انٹرویومیں کیا ۔اسرائیلی وزیر مواصلات کے مطابق اس نے حج پروازوں کے سلسلے میں سعودی عرب،اردن اور دیگر ممالک سے بات چیت کی ہے وہ لوگ اس کیلئے تیار ہیں لیکن یہ بہت حساس معاملہ ہے اور اس پر مزید مذاکرات ہونے ہیں۔
اسرائیلی وزیر مواصلات ایوب کارا نے کہا کہ اب حقیقت بدل چکی ہے اور اس امید کا اظہار کیا کہ اسرائیلی مسلمان تل ابیب کے بن گوریان ایئر پورٹ سے براہ راست سعودی عرب کے لیے پرواز کر سکیں گے ۔عازمین حج مسلمان یہاں سے بسوں کے ذر یعے جاتے ہیں۔ دریائے اردن اور سعودی صحرا عبور کرتے ہوئے ایک ہزارمیل کا فاصلہ طیکر کے وہ مکہ مکرمہ پہنچتے ہیں ۔ایک اندازے کے مطابق چھ ہزار اسرائیلی عرب ہر سال فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جاتے ہیں۔