جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

دنیا کا انتہائی خطرناک میزائل جو چند لمحوں میں ایک پورا ملک صفحہ ہستی سے مٹا دے گا

datetime 14  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)روسی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ وہ ایسے ’تھرمو نیوکلیئر میزائل لانچ سسٹم‘ کی تیاری شروع کر رہا ہے، جسے ایک ریل گاڑی میں خفیہ طور پر رکھا جائے گا۔ اس کے علاوہ روس ایسے جوہری میزائیل بھی تیار کر رہا ہے جو برطانیہ سے دوگنا سائز کے ملک کو چند سیکنڈ میں صفحہ ہستی سے مٹانے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق’برگوزین ریل روڈ کومبیٹ میزائیل کمپلیکس‘ نامی اس نظام کے تحت ایک ریل گاڑی سے بیک وقت چھ جوہری میزائیل داغے جا سکیں گے۔ یہ ریل گاڑی بظاہر عام مال گاڑی کی طرح ہوگی۔ لہذا، اسے پہچاننا بہت مشکل ہوگا۔ یوں، اس پر پیش بندی کے طور پر حملہ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔اس طرح، اطلاعات کے مطابق، کسی جوہری حملے کی صورت میں روس ایسی ریل گاڑی سے بھرپور اور فیصلہ کن جوابی کارروائی کر سکے گا۔اس ریل گاڑی سے داغے جانے والے جوہری میزائیل دنیا بھر میں کسی بھی مقام کو ہدف بنا سکیں گے۔روس نے یہ بھی اعلان کیا کہ روس میں ’شیطان۔2‘ نامی جوہری میزائیل کی تیاری بھی شروع ہو چکی ہے اور یہ جانچ کے مراحل سے گزرنے والا ہے۔ اس میزائیل کے ذریعے بیک وقت 10 جوہری میزائیل داغے جا سکیں گے جو کسی بھی سائز کے ملک کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس میزائیل کی حتمی رفتار 7.24 کلومیٹر فی سیکنڈ ہوگی۔اس وقت، جبکہ امریکہ کے گزشتہ صدارتی انتخاب میں مبینہ روسی مداخلت کے تناظر میں امریکہ اور روس میں کسی قدر تناؤ پایا جاتا ہے، روس کے نائب وزیر اعظم دی میتری روگوزین نے سرکاری خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ روس جوہری میزائلوں کے مجوزہ نظاموں کی تیاری شروع کرنے والا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…