جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

شامی مہاجرین کی لبنانی قبرستانوں میں تدفین پر پابندی لگا دی گئی، پابندی کیوں لگائی گئی؟

datetime 13  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیروت/دمشق(آئی این پی )شامی مہاجرین کی لبنانی قبرستانوں میں تدفین پر پابندی لگ گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کی سرزمین اپنے زندہ شہریوں کے لئے تو پہلے ہی تنگ تھی مگر اب تو اس کے مردوں کو ہمسایہ ملک اپنے قبرستانوں میں دفن کی اجازت دینے سے بھی انکاری نظر آتے ہیں ۔سوشل میڈیا کے ذریعے مشہتر ہونے والی تصاویر میں ایک لبنانی خاتون کو اپنے بیٹے کی قبر کھودتے دیکھا جا سکتا ہے کیونکہ اسے پڑوس میں انتقال کر جانے والے شامی لڑکے کی تدفین کے لئے جگہ نہیں مل رہی تھی۔

شامی لڑکا گزشتہ ہفتے فائرنگ کی زد میں آ کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔مہاجر وں کا کوئی وطن نہیں نامی تنظیم نے متذکرہ تصاویر فیس بک پر شائع کی تھیں جن میں ایک لبنانی خاتون وادی البقاع میں قبر کھودتے دیکھی جا سکتی ہے۔ فیس بک پوسٹ کے مطابق: لبنانی خاتون اپنے بیٹے کی قبر کو کھود رہی ہے، جوایک سال پہلے فوت ہو گیا تھا اور شامی لڑکے کو دفنا رہی ہے جو گزشتہ ہفتے وادی البقاع میں پناہ گزین کیمپ میں فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا تھا اور اسے گاوں والوں نے اپنے قبرستان میں دفنانے سے انکار کر دیا تھا۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی تک واضح نہیں ہوا کہ شامی لڑکے کو لبنانی قبرستان میں کیوں نہیں دفنانے دیا گیا؟لبنان کے مختلف شہروں کی بلدیات نے بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے پناہ گزینوں کو اپنے قبرستانوں میں دفنانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔لبنان میں تقریبا 11 لاکھ پناہ گزین مقیم ہیں ۔ یہ تعداد لبنان کی کل آبادی کا تیس فیصد بنتی ہے۔ ان میں سے متعدد مہاجرین وادی البقاع اور مغربی لبنان میں کیمپوں میں محصور ہیں اور بدترین حالات میں زندگی گزار نے پر مجبور ہیں۔‎



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…