جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

ٹرمپ افغان طالبات پر مہربان،خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 13  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی حکام نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی مداخلت کے بعد افغان طالبات کی اس روبوٹک ٹیم کو امریکہ کا ویزہ جاری کردیا ہے جنہیں پہلے کابل میں واقع امریکی سفارت خانے نے ویزہ دینے سے انکار کردیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان طالبات کو واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے اسکولوں کے طلبہ کے سالانہ روبوٹکس مقابلوں میں حصہ لینا تھا۔شامی اپوزیشن رہنماوں نے سرکاری میڈیا کو بیان دینے کی تردید کر دی،

امریکی حکام نے ابتداً افغان طالبات کی ٹیم کی جانب سے دائر ویزہ کی درخواستیں مسترد کردی تھیں جس پر امریکی ذرائع ابلاغ اور سیاسی اور سماجی حلقوں نے سخت تنقید کی تھی۔وائس آف امریکہ کے وائٹ ہاوس میں نمائندے اسٹیو ہرمن نے خبر دی کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے افغان طالبات کو اپنے خصوصی اختیارات کے تحت امریکہ آنے کی اجازت دیدی ہے جس کے تحت وہ 20 دن کے لیے واشنگٹن آسکیں گی۔امریکی حکام نے مقابلے میں شرکت کرنے والی افریقی ملک گیمبیا کی ٹیم کو بھی پہلے پہل ویزے دینے سے انکار کردیا تھا لیکن احتجاج کے بعد گزشتہ ہفتے انہیں ویزے جاری کردیے گئے تھے۔روبوٹک مقابلوں کا انعقاد کرنے والے ادارے ‘فرسٹ گلوبل’ کے سربراہ امریکی بحریہ کے سابق ایڈمرل اور سابق ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس جو سیسٹاک ہیں جنہوں نے افغان طالبات کو ویزوں کے اجرا پر وائٹ ہاوس اور امریکی محکمہ خارجہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔تین روزہ سالانہ مقابلے کا آغاز اتوار کو واشنگٹن ڈی سی میں ہوگا جس کا مقصد دنیا بھر کے طلبہ و طالبات میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور حساب کا شغف پیدا کرنا ہے۔امریکی حکام نے ابتداً افغان طالبات کی ٹیم کی جانب سے دائر ویزہ کی درخواستیں مسترد کردی تھیں جس پر امریکی ذرائع ابلاغ اور سیاسی اور سماجی حلقوں نے سخت تنقید کی تھی۔وائٹ ہاوس نے کہاکہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے افغان طالبات کو اپنے خصوصی اختیارات کے تحت امریکہ آنے کی اجازت دیدی ہے جس کے تحت وہ 20 دن کے لیے واشنگٹن آسکیں گی۔

امریکی حکام نے مقابلے میں شرکت کرنے والی افریقی ملک گیمبیا کی ٹیم کو بھی پہلے پہل ویزے دینے سے انکار کردیا تھا لیکن احتجاج کے بعد گزشتہ ہفتے انہیں ویزے جاری کردیے گئے تھے۔روبوٹک مقابلوں کا انعقاد کرنے والے ادارے ‘فرسٹ گلوبل’ کے سربراہ امریکی بحریہ کے سابق ایڈمرل اور سابق ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس جو سیسٹاک ہیں،

جنہوں نے افغان طالبات کو ویزوں کے اجرا پر وائٹ ہاوس اور امریکی محکمہ خارجہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔تین روزہ سالانہ مقابلے کا آغاز اتوار کو واشنگٹن ڈی سی میں ہوگا جس کا مقصد دنیا بھر کے طلبہ و طالبات میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور حساب کا شغف پیدا کرنا ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…