’’قطر کا خفیہ معاہدہ بے نقاب ‘‘ معاہدے میں کیا تھا ؟ رپورٹ نے ہلچل مچا دی

13  جولائی  2017

دبئی(این این آئی)عرب ٹی وی نے اْس خفیہ معاہدے کے دستاویزات کو نشر کر دیا ہے جو 2013 – 2014 کے درمیان خلیج تعاون کونسل اور امیرِ قطر شیخ تمیم کے درمیان طے پایا تھا۔عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دستاویزات سے ظاہر ہو رہا ہے کہ شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ آل ثانی نے خلیجی ممالک کو مطلوب تمام شِقوں پر دستخط کیے اور اس اقدام کا مقصد اخوت کے نئے تعلقات کا باب کھولنا تھا۔

دستاویزات سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ امیرِ قطر نے تحریری طور پر خلیجی ممالک کی قیادت کے سامنے معاہدے کی شقوں پر عمل درامد کا عہد کیا۔شیخ تمیم نے اْس شِق پر بھی دستخط کیے تھے جس کے مطابق قطر کی عدم پاسداری کی صورت میں خلیجی ممالک اْس کے خلاف اقدامات کرنے میں آزاد ہوں گے۔دستاویزات کی اہم ترین شِقوں مِں الاخوان تنظیم کی سپورٹ روکنا ، تنظیم کے غیر قطری ارکان کو اپنی سرزمین سے بے دخل کرنا ، خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک سے تعلق رکھنے والے ارکان کو پناہ نہ دینا اور یمن میں ایسی کسی تنظیم یا گروپ کو سپورٹ کی عدم فراہمی شامل ہے جس سے اندرونی تعلقات یا اطراف کے ممالک کے ساتھ تعلقات خراب ہوں۔شقوں میں یہ امور بھی شامل تھے کہ خلیجی ممالک کے عام خارجہ سیاست کے رجحان کی پاسداری کی جائے اور اْن اداروں کی بندش عمل میں لائی جائے جو خلیجی ممالک کے شہریوں کو اْن کے اپنے ممالک میں تخریب کاری کے واسطے تربیت دیتے ہیں۔دستاویز میں بحرین کے 12 عسکری اہل کاروں کے ناموں کا بھی انکشاف کیا گیا جن کو قطر نے اپنی شہریت دی،

اس کے علاوہ ایک اور دستاویز کا انکشاف کیا گیا ہے جو سابق سعودی فرماں روا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے دور میں طے پانے والے ریاض معاہدے پر روشنی ڈالتا ہے۔سال 2013 میں کویتی وساطت سے سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے اس معاہدے پر امیرِ قطر کے دستخط موجود ہیں۔یہ معاہدہ ایسے وقت میں طے پایا جب اْس وقت کے خلیجی بحران کے سبب سعودی عرب ، امارات اور بحرین نے دوحہ سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا تھا۔

اس اقدام کا بنیادی سبب قطر کا اپنے خلیجی پڑوسی ممالک کے ساتھ معاندانہ برتاؤ اور خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے اندرونی معاملات میں مسلسل مداخلت تھی۔اگرچہ اس بات کا قوی امکان تھا کہ ریاض معاہدے پر امیرِ قطر کے دستخط کے بعد بحران کا خاتمہ ہو جائے گا تاہم قطر نے اس کی پاسداری نہ کی۔دستاویز میں یہ شق بھی شامل تھی کہ خلیج تعاون کونسل کے کسی بھی رکن ملک کے اندرونی معاملات میں بلا واسطہ یا بالواسطہ مداخلت نہیں کی جائے گی۔

خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کی کسی بھی شہری کو پناہ یا شہریت فراہم نہیں کی جائے گی جو اپنے ملک کے نظام کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہو۔ان ملکوں کے اپوزیشن گروپوں اور معاند میڈیا کو سپورٹ نہیں کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…