منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

چینی فوج کے مقبوضہ کشمیر میں داخلے کی خبریں، بھارت میں کھلبلی مچ گئی، مزید بھارتی فوجی دستے روانہ

datetime 12  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی فوج کے مقبوضہ کشمیر میں داخلے کی خبریں، بھارت میں کھلبلی مچ گئی، مزید بھارتی فوجی دستے روانہ، تفصیلات کے مطابق چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ سکم طرز پر چین کی فوج کسی بھی وقت پاکستان کی درخواست پر کشمیر کی حدود میں داخل ہو سکتی ہے، ایک چینی جریدے گلوبل ٹائمز میں ایک رپورٹ میں چین کے شنٹرفار انڈین اسٹیڈیز کے ڈائریکٹر لانگ زنگ چن نے لکھا ہے کہ جس طرح بھارت نے بھوٹا ن کے کہنے پر چینی حدود میں بیجا مداخلت کی ہے، اسی طرز پر پاکستان کے درخواست کرنے پر کسی بھی وقت چینی فوج جموں و کشمیر

کی حدود میں داخل ہوسکتی ہے تاکہ بھارتی پیش قدمیکو روکا جائے، چین کی طرف سے اس انتباہ کے بعد بھارتی فوج نے بھی لائن آف کنٹرول پر مزید فوجی دستے روانہ کر دیے ہیں اور اس سلسلے میں فوج کو کسی بھی امکانی صورت حال سے نمٹنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے، اس سے قبل لیو کانگ جو کہ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہیں بھی کہہ چکے ہیں کہ چینی لبریشن آرمی ملک کا دفاع کرنے کے لئے تیار ہے لہٰذا بھارت کو سکم کے ڈانگ لانگ علاقے میں گھسنے سے باز رہنا چاہیے۔ واضح رہے کہ بھارت اور چین کی سکم کے ایریے میں کشیدگی کافی عرصے سے جاری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…