جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

مشرق وسطیٰ کی بہترین ایئرلائن اسٹاف سروس کا ایوارڈ معروف ایئرلائن کو دیدیاگیا

datetime 12  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سلطنت عمان کی قومی ایئرلائن کمپنی عمان ایئر نے مشرق وسطیٰ کی بہترین ایئرلائن اسٹاف سروس کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے، یاد رہے کہ عمان ایئر کو یہ ایوارڈ عما حال ہی میں پیرس ایئر شو کے دوران ہونے والی ووٹنگ کے دوران زیادہ ووٹ حاصل کرنے پرسال 2011سے 2014کے دوران مشرق وسطیٰ میں بہترین ایئرلائن اسٹاف سروس کی بنیاد پر دیا گیا,

جس میں مسافروں کی بڑی تعداد نے اپنے تجربات کی روشنی میں ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیا۔ اس موقع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے عمان ایئر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پاؤل گریگورویچ کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ سال 2011,کی طرح 2014اور 2015میں بھی بیسٹ ایئرلائن اسٹاف سروس کاایوارڈ بھی عمان ایئر کو مسافروں کی پسندیدگی کی بنیاد پر دیا گیا ہے جو کہ واقعی ایک اعزاز ہے، اور ہمیں خوشی ہے کہ عمان ایئرکو دنیا بھر کی ایئرلائن کے درمیان بہترین اسٹاف کی حامل ایئرلائن کے طور پر پہچانا جاتا ہے، پاؤل گریگورویچ کا کہنا تھا کہ عمان ایئر کو اس ایوارڈ سے چوتھی بار نوازہ گیا ہے، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ہمارا عملہ دنیا بھر کی ایئرلائنز میں سب سے زیادہ ٹرینڈ اور باصلاحیت ہے،جبکہ اس کی مہمان نوازی سلطنت عمان کا خاصہ ہے۔ عمان ایئر اپنے نیٹ ورک کو مزید توسیع دینے کے لیے پرعزم ہے، اور اس نیٹ ورک ایکسپینشن پروگرام کے تحت عمان ایئر سال2023تک اپنے 70طیارے 75مزید نئے روٹس پر پھیلانے کا ارادہ رکھتا ہے، جبکہ رواں مہینوں کے دوران ہی ایئرلائن نے اپنے بیڑے کو توسیع دیتے ہوئے Guangzhou،نیروبی اور مانچیسٹر کے لیے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…