جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

نواز شریف کے 93 کے دور میں پاکستان کوآبدوزوں کی فروخت پرکرپشن، فرانس کے سابق صدر کو گرفتار کر لیا گیا

datetime 12  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(این این آئی)کرپشن کاالزام ثابت ہونے پرفرانس کے سابق صدرنیکولس سرکوزی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سرکوزی پر1993 میں پاکستان کوآبدوزوں کی فروخت پرکک بیک لینے اور یہ رقم الیکشن مہم پرخرچ کرنے کا الزام ہے، سرکوزی اس وقت وزیرخزانہ اوربالادورکی انتخابی مہم کیانچارج تھے۔فرانس کے سابق صدر نیکولس سرکوزی کو غیر قانونی فنڈز کے استعمال، بدعنوانی اور اپنے اثر و رسوخ کے غلط استعمال کے الزام میں متعدد مقدمات کا سامنا رہا ہے۔

نیکولس سرکوزی کے خلاف انتخابی مہم کے لیے غیرقانونی فنڈنگ حاصل کرنے اور جولائی 2014 ء میں ایک بڑے جج سے خفیہ معلومات حاصل کرنے کے کوشش کے سلسلے میں بدعنوانی اور اپنے اثرو رسوخ کے ناجائز استعمال کا الزام بھی عائد ہے۔ان کے خلاف2012ء کے صدارتی انتخاب کی مہم کے دوران وصول کئے گئے عطیات میں بدعنوانی کے الزامات پر مقدمہ بھی عدالت میں زیر سماعت ہے۔سرکوزی کو گزشتہ کئی سال سے مختلف مقدمات کا سامنا ہے اور وہ عدالت کے چکر بھی لگاتے رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…