اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پہلا بیرون ملک فوجی اڈا،چین کے فوجی دستے اہم ملک کیلئے روانہ امریکہ اور اتحادیوں میں کھلبلی مچ گئی۔۔کیا ہونے جا رہا ہے؟

datetime 12  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کا بیرون ملک پہلا فوجی اڈہ وہ بھی امریکی اڈے کے قریب، چینی فوجی دستے جبوتی کیلئے روانہ۔ تفصیلات کے مطابق چین نے اپنے پہلے بیرون ملک فوجی اڈے کیلئے فوجی دستے بحری راستے سے افریقی ملک جبوتی کیلئے روانہ کر دئیے ہیں۔ یہ چینی فوجی اڈا جبوتی میں امریکی فوجی اڈے جسے امریکہ مشرقی وسطیٰ اور افریقہ میں اپنی بڑی اور

اہم فوجی کارروائی کیلئے استعمال کرتا ہے کے قریب قائم کیا جائے گا ۔ چین کے مطابق اس فوجی اڈے کے ذریعے افریقہ اور اس کےمغربی علاقوں میں قیام امن اور انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات میں معاون فراہم کرنا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اس فوجی اڈے کو فوجی تعاون، بحری مشقوں اور ریسکیوں مشنز کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ چین نے افریقہ میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا اور اپنی فوج میں بھی حالیہ عرصے میں تیزی سے جدت لایا ہے ۔ چین کے اس پہلے بیرون ملک فوجی اڈے کو عالمی تناظر میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔اس سے قبل افریقہ کے اہم جیو سٹریٹجک پوزیشن پر ملک جبوتی میں امریکہ ، جاپان اور فرانس کے فوجی اڈے موجود ہیں چین چوتھا ملک ہو گا جو جبوتی میں اور وہ بھی امریکی فوجی اڈے کے انتہائی قریب اپنا اڈا قائم کرنے جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ جبوتی ایسا ملک ہے جہاں سے با آسانی پورے افریقہ اور مشرق وسطیٰ کیلئے فوجی مشنز بھیجے جا سکتے ہیں۔جاپان اور فرانس کے فوجی اڈے موجود ہیں چین چوتھا ملک ہو گا جو جبوتی میں اور وہ بھی امریکی فوجی اڈے کے انتہائی قریب اپنا اڈا قائم کرنے جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ جبوتی ایسا ملک ہے جہاں سے با آسانی پورے افریقہ اور مشرق وسطیٰ کیلئے فوجی مشنز بھیجے جا سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…