نئی دہلی (این این آئی) بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر دارجیلنگ میں علیحدگی کی تحریک عروج پر پہنچ گئی ہے، بھارتی ٹی وی کے مطابق گورکھا لینڈ کے حامیوں نے علیحدہ وطن کے مطالبے کے لئے نئی دہلی کے جنتر منتر کا رخ کرلیا ہے۔دارجیلنگ کے باسی بھارتی ظلم و ستم سے تنگ آکر اب الگ وطن گورکھا لینڈ کی تحریک چلارہے ہیں، ہزاروں افراد نے جنتر منتر پر حکومت مخالف احتجاج کیا،
مظاہرین نے گورکھالینڈ کے مطالبہ کی حمایت اور مغربی بنگال حکومت کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف خوب کر نعرے بازی بھی کی ۔بھارت ہمیشہ کی طرح طاقت کے بل بوتے پر اس تحریک کو کچلنے کی جدوجہد میں مصروف ہے لیکن مودی سرکار آزادی کے ان متوالوں کو روک نہیں پا رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دارجیلنگ میں مارکیٹ، دکانیں، تعلیمی ادارے اور اسپتال کے ساتھ ساتھ انٹر نیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے جبک ہپرتشدد مظاہروں میں 5 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی بھی ہوگئے ۔