اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت نے کینسر کی پاکستانی مریضہ کے بھارت میں علاج کو کلبھوشن یادیو کے معاملے سے جوڑ دیا،بھارتی وزیرخارجہ کاسرتاج عزیز پر گہرا طنز

datetime 10  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/نئی دہلی ( این این آئی)کینسر کی پاکستانی مریضہ فائزہ تنویر کے بھارت میں علاج کی امید جاگ اٹھی ،بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کی سفارش کی صورت میں پاکستانی مریضہ کو ویزہ جاری کرنے کا عندیہ دیدیا ۔گزشتہ ہفتے بھارتی سفارت خانے نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کینسر کے مرض میں مبتلا مریضہ فائزہ تنویر کو ویزہ دینے سے انکار کردیا تھا۔

لاہور کے علاقے مزنگ کی رہائشی فائزہ کو منہ کا ٹیومر ہے اور بھارت کے اندر پراشتھا ڈینٹل کالج اینڈ ہسپتال غازی آباد نے 10 لاکھ وصول کرکے پاکستانی مریضہ کو بھارت علاج کے لیے بلوایا تھا۔تاہم بھارتی سفارت خانے کی جانب سے ویزہ دینے سے انکار پر فائزہ تنویر نے پاک-بھارت سیاستدانوں اور رفاہی اداروں سے اپیل کی تھی کہ وہ انہیں علاج کے لیے ویزہ حاصل کرنے میں مدد فراہم کریں۔جس کے بعد بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغامات کے سلسلے میں کہا کہ انہیں علاج کی غرض سے بھارت کے ویزہ کے حصول کی خواہشمند پاکستانی شہری سے ہمدردی ہے۔مجھے یقین ہے کہ سرتاج عزیز بھی اپنے ملک کے شہریوں کے بارے میں سوچتے ہیں اور مجھے سمجھ نہیں آتا کہ وہ اپنے ملک کے شہریوں کے بارے میں سفارش کرنے سے کیوں ہچکچا رہے ہیں؟۔بعدازاں سشما سوراج نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی والدہ ایوانتیکا یادیو کی ویزہ درخواست کا ذکر کیا اور کہا کہ یہ درخواست پاکستان میں تعطل کا شکار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرتاج عزیز نے اس خط پر بھی کوئی جواب نہیں دیا جو انہوں نے ذاتی طور پر انھیں لکھا تھا جس میں ایوانتیکا یادیو کی ویزہ درخواست کو منظور کرنے کی استدعا کی گئی تھی تاکہ وہ اپنے بیٹے سے ملاقات کرسکیں۔

آخر میں سشما سوراج نے کہا کہ میں یقین دلاتی ہوں کہ سرتاج عزیز کی سفارش پر پاکستانی شہری کو فوری طور پر طبی ویزہ جاری کردیا جائے گا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…