اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تاریخ کی5بدترین قحط سالی:چینی خشک سالی:چین میں1941میں ہونے والی تاریخ کی بد ترین خشک سالی جس کے نتیجے میں 30لاکھ لوگوں کی موت واقع ہوئی۔آسٹریلوی خشک سالی:سال 83-1982میں آسٹریلیا نے بیسویں صدی میں بد ترین خشک سالی کاسامنا کیا۔ 1982 کی خزا میں بارشوں کی شدید قلت سےمشرقی آسٹریلیا میں شروع ہونے والی اس خشک سالی میں شدت جون جولائی میں شدید سردی سے ہوئی۔ایتھوپیا کی خشک سالی:دورِ جدید میں ایتھوپیا کو اپنے زد میں لینے والی بد ترین قحط سالی
جس کے سبب 4لاکھ اموات ہوئیں۔سحیل کی خشک سالی:سال 2012سے مغربی افریقا کے تقریباًآٹھ ممالک بشمول سحیل کے خطے کےدوکروڑ لوگوں کوبھوک کا سامنا ہے۔ فصلوں کا تباہ ہونا، پلیگ، تصادم اور شدید خشک سالی جیسی وجوہات کے سبب گزشتہ سالوں میں دنیا کی بدترین قحط سالی میں سے ایک ہے۔دکن کی قحط سالی:سال 32-1630میں لگاتار تین فصلوں کے تباہ ہوجانے اور مستقل خشک سالی کے سبب یہ انڈیا کی تاریخ کی بد ترین قحط سالی میں سے ایک ہے۔ اس دوران 20لاکھ سے زائد افراد کی اموات ہوئیں۔