ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

ترک صدرنے ہمسایہ ملک پر حملے کا اعلان کردیا

datetime 9  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیمبرگ (این این آئی)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے شام کے شمال مغرب میں واقع علاقے عفرین میں کْردوں کے خلاف حملے کی دھمکی دی ہے۔ یہ دھمکی ترکی اور شام کی سرحد پر ہونے والی مسلسل جھڑپوں کے بعد سامنے آئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایردوآن نے کہا کہ جب تک (کردوں کا) یہ خطرہ باقی رہے گا ، ہم مناسب صورت میں عفرین میں اس کا جواب دیتے رہیں گے۔

حالیہ دنوں میں سرحدی علاقے میں ترکی کی فوج اور کْرد پیپلز پروٹیکشن یونٹوں کے درمیان متعدد بار جھڑپیں ہوئی ہیں۔ترک اخبارات کئی روز سے کْرد جنجگوؤں کے خلاف ترکی کی فوج کے ممکنہ زمینی آپریشن کے بارے میں گفتگو کر رہے ہیں۔ایردوآن نے ہفتے کے روز ایک مرتبہ پھر باور کرایا کہ ترکی شام کے شمال میں کسی کْرد ریاست کے قیام کی اجازت ہر گز نہیں دے گا۔اس سے قبل اگست 2016 میں انقرہ نے شام کے شمال میں ایک زمینی عسکری آپریشن کیا تھا۔ اس کارروائی کا مقصد شدت پسندوں کو سرحد سے دْور بھگانا اور کرْد پیپلز پروٹیکشن یونٹوں کے زیر قبضہ علاقوں کا آپس میں ربط روکنا تھا۔ترک اخبار کی ویب سائٹ کے مطابق ایردوآن کا کہنا تھا کہ ہم اپنی سرحد کے پاس دہشت گرد جماعتوں کی سپورٹ اور ان کو مسلح کیے جانے اور خطے میں دہشت گردی کی جڑ پیدا کرنے پر خاموش اور بنا کسی ردّ عمل کے نہیں بیٹھیں گے۔ویب سائٹ کے مطابق ایردوآن نے ہیمبرگ میں جی 20 سربراہ اجلاس میں شرکت کے دوران ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم اپنے ملک کے لیے جنم لینے والے خطرات کے خلاف اپنا دفاع کا حق استعمال کرنے میں ہر گز نہیں ہچکچائیں گے۔رجب طیب ایردوآن نے رواں برس مئی میں وہائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے دوران امریکا کی جانب سے کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹوں کو ہتھیاروں کی فراہمی پر ترکی کی تشویش کا اظہار کیا تھا۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…