ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

ایم ایچ 370 کی تباہی کا ڈراپ سین، طیارہ کہاں گرا اور ملبہ اب کہاں ہے؟ پتہ چلا لیا گیا

datetime 8  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملائشین ائیر لائن ایم ایچ 370 کی تباہی کا ڈراپ سین، طیارہ کہاں گرا اور ملبہ اب کہاں ہے؟ تفصیلات کے مطابق ملائیشین ائیرلائن کے طیارے ایم ایچ 370 کو لاپتہ ہوئے تین سال سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے۔ زیادہ تر لوگ اس فضائی حادثے کو بھول ہی چکے تھے تو اسی دوران کچھ سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پرواز ایم ایچ 370کا سراغ لگا لیا ہے۔

ملائیشین ائرلائن کا بوئنگ777 طیارہ کوالا لمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے 8 مارچ 2014ء بروز ہفتہ لاپتہ ہوا تھا۔ اس طیارے میں عملے سمیت 245 افراد سوار تھے۔ طیارے کی تلاش میں کئی ممالک کی ٹیموں نے مشترکہ آپریشن کا آغاز کیا لیکن سب بے سود گیا کچھ پتہ نہ چل سکا۔ ڈیلی سٹار کی ایک رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے ادارے ’’کامن ویلتھ سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ آرگنائزیشن‘‘ کے ماہرین نے کہا ہے کہ انہوں نے طیارے کا سراغ لگا لیا ہے، ان ماہرین کے مطابق اس طیارے کا ملبہ جنوبی بحر ہند کے سیونتھ آرک سمندری علاقے میں موجود ہے۔ اس علاقے میں گزشتہ سال بھی دو مرتبہ اس طیارے کے ملبے کو تلاش کی کوشش کی گئی مگر کوئی کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔ ماہرین کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے سپیشلسٹ سونار، وڈیو کیمروں اور سینسرز کی مدد سے دو سال کی تحقیق کے بعد پتہ چلایا ہے کہ طیارے کا ملبہ اسی علاقے میں موجود ہے۔ اس سے پہلے افریقہ کے مشرقی ساحل کے قریب طیارے کے پر کا ایک حصہ ملا تھا،اس کے جواب میں ماہرین کہتے ہیں کہ شمال مغرب کی سمت بہنے والی سمندری موجوں کی وجہ سے طیارے کا ملبہ پانی میں بہتا چلا گیا اور اس کا پتا چلانا مشکل ہو گیا تھا۔کامن ویلتھ سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ آرگنائزیشن کے ان ماہرین نے اس دریافت کو ایم ایچ 370 کے ملبے کی تلاش میں اب تک کی سب سے بڑی پیشرفت قرار دیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ بہت جلد سمندر کی تہہ میں موجود ملبے تک رسائی حاصل کرنے میں وہ کامیاب ہو جائیں گے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…