ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

افغانستان میں داعش نے قدم جما لئے،مجبور ہوکر افغان حکومت اب کیا کررہی ہے؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 8  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل/واشنگٹن(آئی این پی)افغان حکام نے داعش کے خلاف دیہاتیوں کو مسلح کرنا شروع کر دیا۔امریکی میڈیاکے مطابق افغانستان کے دور افتادہ مشرقی علاقے تورابورا کے پہاڑی سلسلے میں، جہاں کسی زمانے میں اسامہ بن لادن نے پناہ لی تھی، داعش کے کنڑول سے آزاد سینکڑوں مقامی دیہاتیوں کا اندراج، اس دہشت گرد گروپ کے خلاف لڑنے والی ایک ملیشیا فورس کے طور پر کر لیا گیا ہے۔

صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کا ڈائریکٹوریٹ این ڈی ایس صوبہ ننگرہار کے ضلع پچیرا گام کے درجنوں مقامی مردوں کو مسلح کرنے میں مدد دے رہا ہے۔اس علاقے کی سرحدیں پاکستان کے ساتھ ملتی ہیں۔یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں کی جا رہی ہے جب افغان فورسز نے امریکی فضائی مدد کے ساتھ حال ہی میں داعش کے جنگجوں کو علاقے سے نکال دیا ہے۔صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان عطااللہ خوگیانی نے کہا ہے کہ ہم نے ضلع پچیراگام کے علاقے میں 300 مقامی افراد کا اندراج کیا ہے جنہیں ہتھیار فراہم کر دیے گئے ہیں اور وہ جلد ہی اپنی ڈیوٹی سنبھال لیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سلامتی کے قومی ادارے نے فنڈز مہیا کیے ہیں جب کہ ہتھیار صوبائی حکومت کی طرف سے دیے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مقامی عمائدین کی مدد سے بنائی جانے والی ملیشیا کو تورا بورا کے علاقے کی سیکیورٹی اور داعش کے جنگجوں کو علاقے سے دور رکھنے کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔پچھلے مہینے داعش نے اس علاقے میں دیہاتوں اور فغان طالبان کے ٹھکانوں پر حملے کیے تھے۔ اس حملوں کے بعد مقامی آبادی داعش کو اپنے علاقے کے لیے ایک سنگین خطرے کے طور پر دیکھ رہی ہے اور وہ مسلح ہو نے کے بعد طالبان کے ساتھ مل کر داعش کو وہاں سے دور رکھنا چاہتی ہے۔تورابورا کے پہاڑی سلسلے میں غاروں کا ایک وسیع نیٹ ورک موجود ہے۔

یہ علاقہ دشوار گذار ہے جس کی وجہ سے ماضی میں القاعدہ نے وہاں اپنے ٹھکانے بنا لیے تھے۔ انہیں وہاں سے بے دخل کرنے کے لیے امریکہ نے دسمبر 2001 میں اس پہاڑی سلسلے پر شدید بمباری کی تھی۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…