نئی دہلی (آن لائن) بھارت نے تیز رفتار زمین سے فضا کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق پچیس سے تیس کلو میٹر تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ ریاست اڑیسہ سے کیا گیا ہے میزائل ہر موسم میں ٹریکنگ اور فائرنگ صلاحیت کے حامل ہتھیار سسٹم سے لیس ہے وزیر دفاع نے ارون جیٹلی نے میزائل تجربے بارے ٹویٹ کیا ہے وہ ڈی آر ڈی کو تیز رفتار میزائل تجربے پر مبارکباد دیتے ہیں یہ میزائل تجربہ بھارت کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا ۔
دنیا بھر کی مزید خبریں پڑھیں
افغانستان: امریکی ڈرون حملہ،سینئر کمانڈر سمیت داعش کے 4جنگجو ہلاک
کنڑ(آن لائن)افغانستان کے مشرقی صوبے میں کنڑ میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں سینئر کمانڈر سمیت داعش کے 4 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ صوبہ کنڑ کے گورنر وحید اللہ کالم زئی نے بتایا امریکی ڈرون حملے میں حضرت گل سمیت داعش کے چار جنگجو ہلاک ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ جنگجو عسکریت پسندوں کے زیرکنٹرول پہاڑی علاقے میں موجود تھے۔گورنر کنڑ کے مطابق انٹیلی جنس رپورٹس کے ذریعے انتظامیہ کو دہشت گردوں کی ہلاکت کا علم ہوا۔واضح رہے کہ عسکریت پسندوں پر مشتمل داعش کا دھڑا افغانستان کے مشرقی حصے میں فعال ہے، جہاں یہ افغان فورسز کے ساتھ ساتھ طالبان کے ساتھ بھی مختلف جھڑپوں کا حصہ بنتے رہتے ہیں۔دوسری جانب افغان پولیس کے ترجمان باسر مجاہد کے مطابق کابل میں ایک سینئر پولیس عہدیدار گاڑی میں نصب بم پھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔خیال رہے کہ رواں سال فروری میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب امریکی ڈرون حملے میں افغان طالبان کمانڈر سمیت 5 افراد ہلاک ہوئے تھے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد خطے میں امریکا کی جانب سے یہ پہلا ڈرون حملہ تھا۔اس سے قبل بھی سابق صدر براک اوباما کے دور میں سال 2016 کے آغاز میں ہی 9 جنوری کو افغان صوبے ننگرہار اور پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے ڈرون حملوں میں داعش کے 25 مشتبہ شدت پسند ہلاک ہوئے تھے۔
مقبوضہ بیت المقدس، اسرائیلی فوجی اڈے سے 33 کلاشنکوفیں چوری ہوگئیں
مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) مقبوضہ فلسطین میں قائم اسرائیلی فوجی اڈے سے ’ایم 16‘ طرز کی33 کلاشنکوفیں چوری ہوگئیں۔اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ کلاشنکوفیں گولانی بریگیڈ کے ’سڈیہ ٹیمن‘ نامی ایک فوجی اڈے سے چوری ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ بندوقیں کیمپ میں کام کرنے والے بعض افراد کی ملی بھگت سے چوری کی گئی ہیں۔ کلاشنکوفیں چوری ہونے کے بعد اسرائیلی فوج میں کھلبلی مچ گئی اور اسلحہ کی چوری کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ عبرانی ویب پورٹل کے مطابق اسرائیلی فوج کو شبہ ہے کہ کیمپ میں کام کرنے والے دو غیر سرکاری ملازمین نے یہ اسلحہ پچاس ہزار شیکل کے عوض جرائم پیشہ افراد کو فروخت کیا ہے۔ملٹری پولیس نے مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش شروع کی ہے تاہم حتمی طور پر ان کے ملوث ہونے کے بارے میں کوئی رپورٹ سامنے نہیں لائی گئی۔