پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارتی سرکار نے جی ایس ٹی نافذ کردیا ،بہار گاؤں میں پیدا بچی کا نام والدین نے جی ایس ٹی رکھ دیا

datetime 4  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹنا( آن لائن ) بھارتی ریاست بہار کے گاؤں میں پیدا ہونے والی بچی کا نام اس کے والد نے جی ایس ٹی رکھ دیا کیوں کہ اس کی پیدائش عین اس وقت ہوئی جب وزیراعظم نریندر مودی ملک میں نئے گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کے نفاذ کا اعلان کررہے تھے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست بہار کے گاؤں میں 30 جون کو رات 12 بجکر 2 منٹ پر بچی کی پیدائش اْس وقت ہوئی جب وزیراعظم نریندر مودی اور صدر

پرناب مکھرجی ملک میں تاریخی جی ایس ٹی کے نفاذ کا اعلان کررہے تھے۔بچی کے والد نے اس تاریخی لمحے کو یادگار بنانے کے لیے بیٹی کا نام ہی جی ایس ٹی رکھ دیا۔ بہار کا یہ گاؤں دلچسپ و عجیب نام رکھنے کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے اور یہاں ماضی میں بھی بچوں کے ’کورٹ‘ اور ’کافی‘ جیسے نام رکھے جاچکے ہیں۔بچی کا نام جی ایس ٹی رکھے جانے کی خبر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شیئر ہوتے ہی بھارتی سیاستدانوں نے بھی اس پر تبصرہ شروع کردیا۔ حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان نالن ایس کوہلی نے بچی کی ماں اور بچی کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔بھارتی ریاست راجستھان کی وزیراعلیٰ وسندھرا راجے نے بھی اپنی ٹوئیٹ میں بچی کو دارزی عمر اور صحت و تندرستی کی دعا دی۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…