منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

دوسری شادی کے لیے مرد کا اجازت لینا جائز نہیں ،کویت میں تنازع

datetime 3  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت سٹی(این این آئی)کویتی پارلیمنٹ میں شہریوں کی ذاتی حیثیت سے متعلق قانون کی بعض شقوں میں ترمیم سے متعلق تجویز کے بعددوسری شادی کے لیے شوہر کو پہلی بیوی سے اجازت لینے کے موضوع نے ملک میں تنازع کھڑا کر دیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق رکن پارلیمنٹ عمر الطبطبائی نے اس سلسلے میں قانون نمبر 51 مجریہ 1984ء کی بعض شقوں میں ترمیم کی تجویز پیش کی ہے۔ اس کے تحت ایک سے زیادہ شادی کی

صورت میں متعلقہ ادارے کی جانب سے پہلی بیوی کو آگاہ کیا جائے گا کہ اس کا شوہر دوسری شادی کا خواہش مند ہے۔تاہم شرعی امور کے ماہرین کا کہنا تھاکہ دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت لینا شریعت کے خلاف امر ہے۔ ماہرین کے نزدیک اس حوالے سے فقط پہلی بیوی کو آگاہ کرنے کی سفارش کی جا سکتی ہے۔کویتی وزارت اوقاف میں فتوے کے شعبے کے رکن ڈاکٹر احمد الحجی الکردی کا کہنا تھا کہ پہلی بیوی کا اپنے شوہر کی دوسری بیوی پر آمادہ ہونا کوئی شرط نہیں۔ انہوں نے باور کرایا کہ دوسری شادی مرد کا حق ہے۔ کردی کے مطابق شوہر کا اپنی پہلی بیوی کو دوسری شادی کے ارادے سے مطلع کرنا محض ایک پسندیدہ عمل ہو سکتا ہے تاہم شرعی لحاظ سے اس عمل کو نہ روکا جانا چاہیے اور نہ ہی اس کو لازم کرنا چاہیے۔دوسری جانب اوقاف اور اسلامی امور کی وزارت کے ایک ڈائریکٹر ڈاکٹر عبداللہ الشریکہ کا کہنا تھا کہ شوہر کی طرف سے پہلی بیوی کو اپنی دوسری شادی کے ارادے سے مطلع کرنے سے سماجی پہلو سے بہت سے مسائل پر روک لگا سکتا ہے۔ الشریکہ کے مطابق دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی کی آمادگی سے متعلق کسی بھی قسم کی شرط “شریعت کے خلاف” ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ شرعی لحاظ سے دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی کی آمادگی مطلوب نہیں ہوتی کیوں کہ یہ مرد کا حق ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…