دبئی (آئی این پی )متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں پاکستانی شہری کو جعلی کاغذات کے ذریعے بینک میں فراڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔گلف نیوز کے مطابق دبئی میں ایک 39سالہ پاکستانی سیلز مین کو جعلی کاغذات استعمال کرتے ہوئے بینک سے 3.1ملین قرض اور کریڈیٹ کارڈ حاصل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے 2016میں مختلف جعلی کا غذات کے ذریعے بینک سے 50ہزار .
درہم کی حد کے ساتھ ایک کریڈیٹ کارڈ کی درخواست کی تھی جس کے دو ماہ بعد اس نے بینک میں دوسری مرتبہ جا کر 2.2ملین کے ذاتی قرض کی درخواست دی جس کی منظوری اسی طرح کے کاغذات پر کی گئی ۔دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔