پاکستان کا آمدہ 70 واں یوم آزادی برطانیہ میں کیا زبردست کام ہو گیا؟

29  جون‬‮  2017

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی 70 سالہ یوم آزادی منانے کا ایک نیا انداز اپنایا گیا، پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے لندن کی بسوں کو روایتی انداز سے سجایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سیاحت کے مرکز لندن میں چلنے والی بسوں پر بھی پاکستانی ثقافت کےرنگ چھا گئے۔پاکستان کےسترسال پورے ہونے پر بسیں پاکستانی بن گئیں۔پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے پاکستان کی آزادی کو 70 سال مکمل ہونے پر برطانیہ میں ’ابھرتا ہوا پاکستان‘ کے نام سے ایک خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا، اس مہم میں برطانیہ کی ڈبل ڈیکر بسیں پاکستانی ثقافت کے رنگ میں رنگ گئیں۔

سرخ ڈبل ڈیکر بسوں پر ایمرجنگ پاکستان اور لینڈ آف بیوٹی کی عبارت لکھی ہوئی ہے، جو دنیا کو خوبصورت پاکستان کا پیغام دے گا۔ جبکہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر نمایاں ہے۔برطانوی بسوں پر پاکستانی ٹرک آرٹ ، پاکستان کے مختلف علاقوں کی ثقافت کے ساتھ خوبصورتی اور بلند و بالا پہاڑوں سمیت قومی جانور مارخور کا عکس بھی نمایاں کیا گیا ہے، جو دنیا بھر کے سیاحوں کامرکز ہے۔لندن کی مشہور سرخ بسوں کو پاکستان کے روائتی رنگوں اور تصاویر سے رنگنے کیلئے معروف اشتہاری کمپنیوں اور نامور ڈیزائنرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔بسیں لندن کے روایتی راستوں سے گزریں گی، جس میں روزانہ سیکڑوں سیاح سفر کریں گے اور پاکستان کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…