عید الفطر کا پر مسرت موقع ۔۔کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک بار پھر مسلمانوں سمیت سب کے دل جیت لئے!!

25  جون‬‮  2017

ٹورنٹو (این این آئی) کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ملک سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارک باد دیکر ایک بار پھر سب کے دل جیت لیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز جسٹن کی جانب سے فیس بک ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہوں نے کینیڈا میں مقیم مسلمانوں سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو اردو میں عیدالفطر کی مبارک باد دی۔واضح رہے کہ دنیا کے بہت سے ممالک کی طرح کینیڈا میں بھی عیدالفطرانتہائی احترام اور جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی اور مسلمانوں کے لیے عید کی اہمیت کے پیش نظر کینیڈا میں دو چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے اختتام پرعید الفطر کا تہوار دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے بہت اہم ہوتا ہے ٗرمضان کے پورے مہینے عبادت کرنے اور خدا کی دی ہوئی نعمتوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے عید الفطر منائی جاتی ہے، اس تہوار پر تمام مسلمان اپنے دوستوں اور رشتے داروں سے ملتے ہیں اور انہیں عید کی مبارک باد دینے کے ساتھ تحائف کا تبادلہ بھی کرتے ہیں، اور مسلمان گھرانوں میں خصوصی طور پر خوش ذائقہ کھانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کینیڈین ثقافت اور ترقی میں مسلمانوں کا بہت بڑا حصہ ہے ، میں اپنی فیملی اور اپنی اہلیہ صوفی کی جانب سے بھی مسلمانوں کو دل کی گہرائیوں سے عید کی بہت مبارک باد دینا چاہتا ہوں ’’عید مبارک‘‘۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…