واشنگٹن(آن لائن) امریکا کی انٹیلی جنس ایجنسی نے اعتراف کیا ہے کہ سنہ 2013 میں پیشہ ور چوروں نے ایک دفتر سے خود کار غذائی تقسیم کی ایک مشین سے خوراک کا سامان چوری کرلیا تھا۔ مسروقہ سامان کی مالیت 3300 ڈالر سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق چار سال قبل پیش آئے اس واقع میں چوروں نے مشین سے چاکلیٹس، چپس، جوس اور پانی قیمت ادا کیے بغیر چوری کرلیے تھے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ چور انٹیلی جنس ایجنسی سے تعلق نہیں رکھتے تاہم ان کا تعلق ان کمپنیوں کیساتھ ہے جو انٹیلی جنس کے ساتھ ٹھیکے پرکام کرتی ہیں۔انٹیلی جنس ایجنسی کے انسپکٹر جنرل کی جانب سے جاری کردہ حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کھانے کی اشیا ایک دفتر میں خود کار تقسیم کی ایک مشین میں رکھی گئی تھیں۔ یہ اشیا پری پیڈ ڈیبیڈ کارڈ کی مدد سے خریدی جاسکتی ہیں مگر چوروں نے سامان کی قیمت ادا کیے بغیر مشین سے چیزیں نکالی تھیں۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ چوروں کی شناخت کرلی کی گئی تھی جس کے بعد انہیں ملازمت سے بھی ہٹا دیا گیا تھا۔