ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان اور شمالی کوریا میں عید کا چاند نظر آ گیاہے ، اور ان ممالک میں عید الفطر 25جون بروز اتوارکومنائی جائے گی جبکہ دوسری فقہ کونسل آف نارتھ امریکہ نے بھی عید الفطر 25جون کو منانے کااعلان کردیاہے۔فقہ کونسل آف نارتھ امریکہ طرف سے عیدمنانے کااعلان جدید ٹیکنالوجی آسٹرنومیکل کیلکولیشن کااستعمال کرتے ہوئے کیا گیاہے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جاپان اور شمالی کوریا میں شوال کا چاند نظر آنے کی تصدیق ہوگئی
جبکہ فقہ کونسل کا کہناہے کہ آسٹرنومیکل کیلکولیشن کا استعمال قمری مہینوں کے آغاز کا تعین کرنے کیلئے کیا جاتاہے ،جس میں رمضان اور شوال کے مہینے بھی شامل ہیں ۔ جبکہ افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں سورج غروب ہونے کے بعد ہی عید الفطر کا چاند دیکھا جا سکے گا۔اب جاپان اورشمالی کوریامیں رہنے والے مسلمان اتوارکوعیدمنائیں گے ۔۔کونسل کااس حوالے سے مزید کہناہے کہ نیا چاند آسٹرنومیکل ٹیکنالوجی کے مطابق 24جون 2017کو غروب آفتاب کے بعد دیکھا جا سکے گا