ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

سیف قذافی کے منظرعام پرآنے کے لیے لیبیا میں مظاہرے پھوٹ پڑے

datetime 24  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طرابلس (آن لائن)لیبیا کے سابق مقتول صدر معمر قذافی کے صاحبزادے سیف الاسلام قذافی کی جیل سے رہائی کے بعد ان کے حامی ان سے منظرعام پرآنے اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے مظاہرے کررہے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز لیبیا کے جنوبی شہر سبھا میں سیکڑوں افراد نے سیف قذافی کے منظرعام پرآنے کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں سیف قذافی کی تصاویر اٹھا

رکھی تھیں۔ اس کے علاوہ ان کے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے تھے جن پرسابق صدر کے صاحبزادے سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ روپوشی کے بجائے عوام الناس میں آئیں اور لوگوں سے بات کریں۔سوشل میڈیا پر اس مظاہرے کی ایک فوٹیج بھی سامنے آئی ہیجس میں بڑی تعداد میں شہریوں کو سیف قذافی کی تصاویر اور ان کے حق میں نعروں پر مبنی پوسٹر اٹھائے دیکھاگیا ہے۔ مظاہرین کیہاتھوں میں سبز پرچم ہیں اور وہ سیف سے عوام الناس میں آنے اور باقاعدہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ لیبیا اس وقت عسکری گروپوں کے چنگل میں پھنس چکا ہے۔ ہرطرف مافیاؤں کی حکومت ہے اور ملک بدترین افراتفری کا شکار ہے۔ایسے میں سیف قذافی کو عوام الناس میں نکل کر ملک کو نفرت، تقسیم اور لاقانونیت سے نکال کر امن و امان کا گہوارہ بنانے اور اسے متحدہ کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ سیف قذافی کو گذشتہ ماہ لیبی پارلیمنٹ کی طرف سے عام معافی کے بعد رہا کیا گیا تھا۔ وہ اس وقت الزنتان شہر میں کسی مقام پرموجود ہیں۔ ان کے حامی ان سے جلد از جلد منظرعام پرآنے اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…