پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

مکہ: حرم مکی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

datetime 24  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حرم مکی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا دہشت گرد حرم میں ختم قرآن کی تقریب میں حملہ کرنا چاہتے تھےسعودی وزارت داخلہ کے سیکیورٹی ترجمان منصور الترکی نے انکشاف کیا ہے کہ مملکت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مسجد الحرام کی سیکیورٹی کو گزند پہنچانے والا ایک منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔مقام مقدس کو نقصان پہنچانے کی غرض سے تیار منصوبہ دراصل تین مختلف مقامات پر

موجود دہشت گرد گروپوں نے تشکیل دیا تھا۔ ان میں ایک گروپ جدہ گورنری جبکہ دو مکہ المکرمہ میں موجود تھے۔دہشت گرد منصوبہ ناکام بنانے کے لئے سعودی سیکیورٹی اداروں نے پہلی کارروائی مکہ کی العسیلہ کالونی میں کی جبکہ دوسرا آپریشن مسجد الحرام کے نواح میں اجیاد المصافی نامی کالونی میں کیا گیا۔اجیاد کالونی کے ایک مکان میں چھپے ایک خودکش بمبار نے سیکیورٹی اہلکاروں پر اس وقت فائر کھول دیا جب اہلکاروں نے اسے وارننگ دی کہ وہ خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کے سپرد کر دے کیونکہ اس کا محاصرہ کر لیا گیا ہے، تاہم اس نے یہ حکم ماننے سے انکار کیا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔اس واقعے میں چھے زائرین اور پانچ سیکیورٹی اہلکاروں کو معمولی زخم آئے۔ سیکیورٹی فورس کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایک خاتون سمیت پانچ افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…