پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

بائیکاٹ کے باعث قطر کے بڑے اداروں اور کمپنیوں میں عید کی تعطیلات منسوخ

datetime 23  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ (این این آئی) خلیجی ممالک کی طرف سے سفارتی اور معاشی بائیکاٹ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے کے لیے قطری حکومت نیعید الفطر کے موقع پر مقامی اور غیرملکی ملازمین کی تعطیلات منسوخ کر دی ہیں۔خبر رساں ادارے’رائٹرز‘ کے مطابق قطر پٹرولیم سمیت ملک کے کئی بڑیاداروں اور کمپنیوں میں کام کرنے والے مقامی اور غیرملکی

ملازمین کی عید پر چھٹی نہیں دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر کے بڑے اداروں کی طرف سے بہت محدود تعداد میں ملازمین کو اس بار چھٹی دی گئی ہے۔ عید کی تعطیلات منسوخ کیے جانے کا جواز موجودہ بحران بتایا جاتا ہے جس کے تحت قطر کو معاشی مشکلات کا سامناکرنا پڑا ہے۔ اس بحران پرقابو پانے کے لیے قطری حکومت نے اہم اداروں کے ملازمین کو عید پر رخصت کی اجازت نہیں دی۔قطر کے بڑیاداروں اور کمپنیوں میں کام کرنے والے غیرملکی شہریوں کو یہ توقع نہیں تھی کہ حکومت انہیں گھروں کو لوٹنے کی اجازت نہیں دے گی۔ عید سے چند روز قبل بڑی کمپنیوں کی طرف سے ملازمین کو یہ بْری خبرسنائی گئی کہ انہیں اس بار عید پر رخصت نہیں دی جاسکتی اور وہ سفر کے موقع پر دور دراز کا سفر نہیں کر سکتے۔’رائٹرز‘ نے بعض غیرملکی شہریوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ دوحہ میں حمد میڈیکل کمپلیکس اورقطر پٹرولیم سمیت کئی دوسرے اداروں کے ملازمین کی عید کے ایام میں چھٹی منسوخ کی گئی ہے۔ غیرملکی ملازمین کا کہنا ہے کہ دونوں سرکاری اداروں کے مدارالمہام نے تعطیلات کی منسوخی کی وجہ ظاہر نہیں کی تاہم چھٹیوں کی منسوخی کا سلسلہ اس وقت سے جاری ہے جب قطر

اورخلیجی ممالک کے درمیان بحران پیدا ہوا ہے۔قطری حکومت کے ایک عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ملک کو درپیش موجودہ بحران کے دوران حکومت کو زیادہ سے زیادہ ملازمین کے ڈیوٹی پر موجود رہنے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…